پنجاب کا نئے بلدیاتی نظام کا قانون معطل بلدیاتی ایکٹ 2013 بحال

گورنر پنجاب کی منظوری سے سیکرٹری بلدیات احمد رضا سرور نے گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک February 22, 2023
—فائل فوٹو

پنجاب کا نئے بلدیاتی نظام کا قانون معطل ہونے کے بعد بلدیاتی ایکٹ 2013 بحال ہوگیا۔

گورنر پنجاب کی منظوری سے سیکرٹری بلدیات احمد رضا سرور نے گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق نیا بلدیاتی نظام ایکٹ نئے بلدیاتی نمائندوں کے چناؤ تک معطل رہے گا۔

نیا بلدیاتی نظام کا قانون معطل ہونے کے بعد راولپنڈی کا میٹروپولیٹن کا درجہ ختم ہو کر دوبارہ میونسپل کارپوریشن میں تبدیل ہوگیا۔ مذکورہ اقدام کے بعد 11 میٹروپولیٹن کارپوریشن 40 ضلع کونسل بھی ختم ہوگئے۔

2013 مسلم لیگ ن دور کا بلدیاتی نظام بحال کل 252 پنجاب کے بلدیاتی ادارے بن گئے۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے بلدیاتی ایکٹ2013 بحال کردیا جس کے بعد اپریل میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن خطرے میں پڑگئے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ کی بجائے میونسپل کمیٹیاں بحال کر دی اور اسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں کے ایڈمنسٹریٹرز جبکہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں ڈپٹی کمشنرز ایڈمبسٹریٹرز ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں