آسکرز 2023 میں تھپڑ مارنے جیسے واقعات سے نمٹنے کیلئے ٹیم تشکیل

اکیڈمی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی ایسی صورتحال کے لیے تیار ہوں گے


ویب ڈیسک February 23, 2023
(فائل فوٹو)

اکیڈمی ایوارڈز 2023 میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 'کرائسس ٹیم' تشکیل دے دی گئی۔

گزشتہ آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں وِل اسمتھ اور کرس راک کے درمیان تلخ کلامی اور تھپڑ مارنے کے واقعے کو مدِنظر رکھتے ہوئے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے رواں سال 12 مارچ کو لاس اینجلس میں ہونے والے ایونٹ میں اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکرز کے سی ای او بل کرمر نے ٹائم میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اکیڈمی کے پاس کسی بھی ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے اس سال ایک پوری 'کرائسس ٹیم' ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ 'اس ہی لیے وہ اسٹیج پر جمی کیمل، جو رواں سال اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کریں گے جیسا کوئی شخص چاہتے ہیں جو لائیو ٹی وی پروگرام کرنا جانتا ہو لیکن چیزیں ہمیشہ منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں۔ اُمید ہے آئندہ آسکرز میں کوئی ناقابلِ یقین واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 94ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں امریکی کامیڈین اداکار وِل اسمتھ نے اپنی اہلیہ سے متعلق مذاق کرنے پر میزبان اور کامیڈین کرس راک کو اسٹیج پر جاکر تھپڑ مار دیا تھا اور بدتمیزی بھی کی تھی جس کی ویڈیو کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی۔

تھپڑ کے واقعے کے بعد وِل اسمتھ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے شرمندہ ہوکر سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اکیڈمی اورکرس راک سے خصوصی طور پر معافی مانگی تھی۔







View this post on Instagram


A post shared by Will Smith (@willsmith)




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں