موسم نے بدلا پہناوں کا رنگ

قیصر افتخار  اتوار 13 اپريل 2014
گرم ملبوسات کی جگہ اب بہارکی مناسبت سے عریبک لان نے لے لی ہے۔۔ ماڈلز: سائرہ شاہ ، زارا، فوٹوگرافر: محمود قریشی/ایکسپریس

گرم ملبوسات کی جگہ اب بہارکی مناسبت سے عریبک لان نے لے لی ہے۔۔ ماڈلز: سائرہ شاہ ، زارا، فوٹوگرافر: محمود قریشی/ایکسپریس

بدلتی رتوں نے خواتین کے پہناوں میں خاصا بدلائو پیدا کر دیا ہے۔

گرم ملبوسات کی جگہ اب بہارکی مناسبت سے عریبک لان نے لے لی ہے۔ اگر دیکھا جائے تواس وقت عریبک لان خواتین کی اولین ترجیح بن کرفیشن انڈسٹری میں نئے رجحانات کوجنم دے رہی ہے۔

کالج اور یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں تو ڈیجیٹل پرنٹنگ کے ساتھ عریبک لان کی ورائٹی کی خریداری میں مصروف ہیں لیکن اس کے ساتھ تفریح گاہوں پربھی خواتین عریبک لان کے ملبوسات میں ہی دکھائی دیتی ہیں۔

ایک طرف تو یہ لباس شخصیات کو پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور دوسری طرف موسم کی مناسبت سے ہلکے اورشوخ رنگوں میں تیار کردہ ملبوسات عوام کی پہنچ میں بھی ہیں۔ ’’ایکسپریس میگزین ‘‘کیلئے ہونے والے فوٹوشوٹ میں ماڈلز عریبک لان کی دیدہ زیب ورائٹی کوپیش کر رہی ہیں۔

ماڈل سائرہ شاہ اور زارا کا یہی کہنا ہے کہ عریبک لان میں بنے شارٹ اورلانگ کُرتے مارکیٹ میں دستیاب ہیں اوریہ آج کل خواتین کی توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔