فیک نیوز معاشی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہیں وزیر خزانہ
24 فروری کومتعلقہ بینکوں کوچیکس بھی فراہم کردیے گئے ہیں، اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے نے تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ فیک نیوزدینا اورانہیں پھیلانا قومی معاشی مفادات کیلئے ضرررساں ہے، متعلقہ وزارت سے تصدیق کئے بغیراس طرح کی رپورٹس اورخبریں دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت خزانہ کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں بتایا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن وغیرہ کی ادائیگی روکنے کی ہدایت کی ہے جوسراسر غلط اوربے بنیادہے۔
تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی کاعمل مکمل ہوچکا، اے جی پی آر
دوسری جانب اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو(اے جی پی آر)نے واضع کیا ہے کہ فروری 2023 کیلئے تنخواہوں اورپنشن کی ادائیگی کاعمل مکمل ہوچکاہے اورسرکاری ملازمین وپنشنرز کو وقت پرتنخواہیں اورپنشن اداکی جائیگی۔
وضاحتی بیان میں اے جی پی آرکے ترجمان نے بتایا کہ 24 فروری کومتعلقہ بینکوں کوچیکس بھی فراہم کردیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ملازمین اورپنشنرز کو فروری2023 کی تنخواہیں اورپنشن وقت پراداہوگی۔