روس یوکرین جنگ فرانسیسی صدر کا اپریل میں چین کے دورے کا اعلان

چین روس پر دباؤ ڈالنے میں مدد کرے تاکہ وہ یوکرین میں کیمیائی یا جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہ کرے، ایمانوئیل میکرون


ویب ڈیسک February 26, 2023
روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلیے چین کے صدر سے مدد کی درخواست کریں گے، فرانس (فوٹو: فائل)

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کی کوشش کے لیے اپریل میں چین کا دورہ کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ وہ اپریل کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے تاکہ روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے صدر شی جنپنگ کی مدد حاصل کی جاسکے۔

فرانسیسی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چین نے 12 نکاتی پیپر شائع کیا ہے جس میں یوکرین میں جنگ بندی اور سال بھر سے جاری روس اور یوکرین کے تنازع کے خاتمے کے لیے سیاسی تصفیہ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان چین امن کی کوششوں میں مصروف ہے جو ایک اچھی چیز ہے تاہم مکمل امن کے لیے روس کی جارحیت اور اس کی فوجوں کی واپسی ضروری ہے۔

صدر ایمانوئیل میکرون نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ روس نے یوکرین کے جن علاقوں کو اپنی ریاست میں ضم کیا ہے وہاں سے بھی فوجیں واپس بلائے اور شہریوں کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرے۔

فرانسیسی صدر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ چین کو روس پر دباؤ ڈالنے میں ہماری مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ کبھی بھی کیمیائی یا جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں