ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 کانکن جاں بحق

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مائننگ ایریاز میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک February 27, 2023
فوٹو : فائل

ہرنائی کے علاقے خوست کوئل مائنز ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 کانکن جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے میں جاں بحق کانکنوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہرنائی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیویز اور ہرنائی انتظامیہ کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خوست میں کوئلہ کانکنوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز ہے، غریب اور بے قصور محنت کشوں کو مارنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں۔ دہشت گردی کے بد ترین واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروٴے کار لائے جائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ مائننگ ایریاز میں سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں