جسٹس جمال خان مندوخیل کے اختلافی نوٹ میں آڈیو لیکس کا تذکرہ

غلام ڈوگر کیس سے متعلق آڈیو سنجیدہ معاملہ ہے، جسٹس جمال مندوخیل


ویب ڈیسک February 27, 2023
غلام ڈوگر کیس سے متعلق آڈیو سنجیدہ معاملہ ہے، جسٹس جمال مندوخیل

جسٹس جمال خان مندوخیل نے اختلافی نوٹ میں آڈیو لیکس کا تذکرہ کیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ غلام ڈوگر کیس سے متعلق آڈیو سنجیدہ معاملہ ہے، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی الیکشن سے متعلق پہلے ہی اپنا ذہن واضح کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات از خود نوٹس کیس؛ سپریم کورٹ کے 9 رکنی بینچ سے 4 جج الگ ہوگئے

 

انہوں نے نوٹ میں کہا کہ دونوں ججز کا موقف ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہونے چاہیے، دونوں ججز نے رائے دیتے وقت آڑٹیکل 10 اے پر غور نہیں کیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ان حالات میں چیف جسٹس کا از خود نوٹس لینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں