- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
ترک ’آٹو میکانیکا‘ نمائش میں پاکستانی کمپنیوں کی پذیرائی
استنبول: بین الاقومی ’’آٹو میکانیکا‘‘ نمائش میں پاکستانی ربرمولڈڈ آٹو موٹیو، انجینئرنگ پروڈکٹس، فاضل پرزہ جات اور فورجرنگ انڈسٹری کو زبردست پزیرائی حاصل ہوئی ہے، نمائش میں میکسیکو، ایران، یوکرین، سعودی عرب اور مصر سے تعلق رکھنے والے فاضل پرزہ جات کے درآمدکنندگان اور اسمبلرز کی جانب سے پاکستانی آٹو موٹیو پارٹس وایسیسریز مینوفیکچررز کو وسیع پیمانے پر برآمدی آرڈرز ملنے کی توقع ہے۔
ترک شہر استنبول کے TUYAP ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ آٹومیکانیکا نمائش میں پاکستان، امریکا، ارجنٹائن، آسٹریلیا، فرانس، جرمنی، اٹلی، سنگاپور، اسپین، تائیوان اور پاکستان کے علیحدہ پویلینز قائم ہیں، پاکستان پویلین میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے توسط سے 12 پاکستانی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جن میں پیپلز اسٹیل ملز، پاکستان آٹوموٹیو انٹیریئر، احمد ٹریڈرز، ایکسل انجینئرنگ، انفینیٹی انجینئرنگ، میچ لیس انجینئرنگ، منان شاہد فورجرنگز، مسعود انجینئرنگ، میکاس انجینئرنگ، میرالاسٹک ربر پروڈکٹس، ملٹی ٹیک انجینئرنگ، صدیق برادرز، اسٹینڈرڈ انجینئرنگ اورٹی اے انٹرنیشنل شامل ہیں، آٹومیکانیکا میں 39 ممالک کے1475 نمائش کنندگان نے نمائش گاہ کے12 ہالوں میں اسٹالز لگائے ہیں۔
ایگزیبیشن سینٹر میں بریفنگ دیتے ہوئے میسے فرینکفرٹ ترکی کے منیجنگ ڈائریکٹر الیگزینڈر میڈ جیڈووک اور ہینوور فیئرز ترکی کے جی ایم الیگزینڈر کونہل نے بتایا کہ عالمی سطح پر ترکی آٹوموٹیو مارکیٹ خصوصی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ترکش آٹو کمپنیوں اور سپلائرز کواپنی بڑھتی طلب کو پورا کرنے کیلیے کم قیمت اور بہترین معیار کے جدید پرزہ جات کی ضرورت ہے۔
پاکستانی نمائش کنندہ مرزا سکندر علی بیگ نے ’’ایکسپریس‘‘ کے استفسار پر بتایا کہ آٹومیکانیکا میں شریک پاکستانی کمپنیوں کیلیے یہ نادر موقع ہے کہ وہ ترکی سمیت دیگر یورپی ممالک کی مارکیٹوں کو جارحانہ مارکیٹنگ کے ذریعے حاصل کریں، نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کو ترکی کے علاوہ دیگر ترقی یافتہ ممالک کے درآمدکنندگان اور وہیکل مینوفیکچررز کی جانب سے پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش میں ہم صنعتی خریداروں کے ساتھ شراکت داری کے حوالے سے خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس میں پاکستان قونصلیٹ استنبول اہم کردار ادا کررہا ہے جو بی ٹی بی میٹنگ کیلیے سرگرم عمل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔