بھارتی فنکاروں کا رویہ دوستانہ رہا ہے، شکیل صدیقی

کلچرل رپورٹر  اتوار 13 اپريل 2014
ہمیں ایک دوسرے کیساتھ کام کر کے خوشی ہوتی ہے، سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ فوٹو: فائل

ہمیں ایک دوسرے کیساتھ کام کر کے خوشی ہوتی ہے، سیاست سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی میڈیا نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی، جب بھی انھوں نے کسی نئے پروگرام کی منصوبہ بندی کی تو ہمیشہ ہمیں وہاںٕ آنے کی دعوت دی۔

بھارتی چینلز پر پاکستانی فنکاروں کو زبردست پزیرائی ملی اور انھیں سراہا گیا، جو لوگ تعصب کی بات کرتے ہیں وہ درست نہیں، بھارتی فنکاروں کا رویہ ہمارے ساتھ بہت دوستانہ رہا ہے، ہم نے بہت عرصہ تک اکٹھے کام کیا ہے اگر کوئی سیاست ہوتی تو ہم وہاں کبھی کامیابی حاصل نہ کرتے، ہمارے فنکاروں کو بہتر اداکار کا ٹائٹل ملا، اور آج بھی ہمیں وہاں بے حد عزت اور احترام دیا جاتا ہے۔

یہ بات اداکار شکیل صدیقی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوتی ہے، دونوں ممالک کے فنکار جب ایک جمع ہوتے ہیں تو پیار محبت کا پیغام ایک دوسرے تک پہنچاتے ہیں جو نفرتوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے، مستقبل میں ہمیں ایسی منصوبہ بندی کرنی چاہیے کہ ہم نفرتوں کو ختم کر کے محبت امن اور پیار کو فروغ دے سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔