- پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی
- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
- عمران خان کے بیان کے بعد زرداری یا مجھ پر حملہ ہوا تو حساب لیا جائے گا، بلاول بھٹو
- آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان
- عمران خان کیساتھ مکافات عمل ہوگا، زندگی روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
ٹوئنٹی 20 کی قیادت، عمر اکمل اور احمد شہزاد بھی دوڑ میں شامل
عمر اکمل اور احمد شہزاد نے کئی مواقع پر ٹیم کے لئے نمایاں کردار ادا کیا۔ ۔ فوٹو: فائل
کراچی: مصباح الحق کی ون ڈے کپتانی پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بغیر کسی وجہ کہ انھیں قیادت سے ہٹانے کے حق میں نہیں، آئندہ برس ورلڈ کپ میں بھی ان کے ہی کپتان برقرار رہنے کا امکان ہے۔ٹوئنٹی 20 کپتانی کے لئے شاہد آفریدی کے ساتھ عمر اکمل اور احمد شہزاد کا بھی نام زیر غور ہے
۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد محمد حفیظ نے جب کپتانی سے استعفیٰ دیا تو مختلف حلقوں کی جانب سے مصباح الحق کو بھی قیادت سے ہٹانے کا مطالبہ سامنے آنے لگا، مختلف مواقع پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پہلے ہی مصباح کو ورلڈ کپ 2015 تک کپتان برقرار رکھنے کا عندیہ دے چکے اور اب بھی وہ ان کو بغیر کسی وجہ سے ہٹانے کے حق میں نہیں ہے۔ ایک غیرملکی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں ہی ٹیمیں بہتر پرفارم کررہی ہیں جبکہ ان کی اپنی پرفارمنس مثالی ہے۔
آئندہ برس ورلڈ کپ میں ان کی قیادت کو صرف اس وقت خطرہ ہوسکتا ہے جب ٹیم اس سے قبل کھیلی جانے والی سیریز میں انتہائی برا پرفارم کرے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ محمد حفیظ کے مستعفی ہونے کے بعد بورڈ کو ٹوئنٹی 20 کپتان کی تلاش ہے، نجم سیٹھی کی جانب سے مختلف ناموں پر غور بھی کیا گیا ہے ان میں شاہد آفریدی کے ساتھ عمر اکمل اور احمد شہزاد بھی شامل ہیں تاہم ابھی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ بورڈ چیئرمین پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لیے مختلف منصوبے رکھتے ہیں جن میں معین خان، مشتاق احمد، انضمام الحق اور وقار یونس جیسے سابق کرکٹرز کا اہم کردار ہوسکتا ہے، معین خان ویسے ہی ان کے دور میں منیجر اورہیڈکوچ کے طور پر کام کرچکے اور انھیں مستقبل بھی اہم ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔