فیصل آباد،احاطہ عدالت میں وکلا کا ایس ایچ او کوتوالی پرتشدد

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 13 اپريل 2014
انسپکٹر وقار احمد کو اسپتال داخل کرا دیا گیا، ذرائع، سیشن جج، صدر بار نے صلح کرا دی.
فوٹو:فائل

انسپکٹر وقار احمد کو اسپتال داخل کرا دیا گیا، ذرائع، سیشن جج، صدر بار نے صلح کرا دی. فوٹو:فائل

فیصل آباد: احاطہ عدالت میں وکلا نے ایس ایچ او کوتوالی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ہفتے کوصبح ساڑھے 9 بجے کے قریب ایس ایچ او کوتوالی انسپکٹر میاں وقار احمد ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شاہد بشیر چوہدری کی عدالت میں رٹ پٹیشن کے سلسلے میں پیش ہوئے جہاں دوران بحث رانا محمد معظم ایڈووکیٹ اور تین وکلا کی ایس ایچ او سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر وکلا نے ایس ایچ اوکوعدالت کے اندر ہی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر جج ایس ایچ او کو لے کراپنے ریٹرنگ روم میں چلے گئے اور پولیس کو طلب کیا اسی دوران وکلا نے بھی اپنے ساتھیوں کو عدالت بلوا لیابعد ازاں سیشن جج اور بار صدر نے دونوں کے درمیان صلح کرا دی۔ صلح کے بعد وکلا بار روم اور پولیس واپس چلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایس ایچ او کوتوالی کو کارڈیالوجی اسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔