پاکستانی رہنما مشکل میں قرضے لیتے پھربھول جاتے ہیں،آئی ایم ایف

نیٹ نیوز / آئی این پی  اتوار 13 اپريل 2014
توانائی اورٹیکس نظام میں اصلاحات بہت ضروری ہیں۔جیفری فرینکس۔
 فوٹو: فائل

توانائی اورٹیکس نظام میں اصلاحات بہت ضروری ہیں۔جیفری فرینکس۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ جیفری فرینکس نے کہاہے کہ نوازشریف حکومت نے لوڈشیڈنگ کم کردی، اقتصادی ترقی میں تیزی آئی ہے، ٹیکس بھی زیادہ جمع کیا۔

لگتا ہے اصلاحات جاری رہیں گی اسی لیے قرض دے رہے ہیں۔ انھوں نے ایک انٹرویومیں کہاکہ نوازحکومت معاشی اصلاحات کے لیے پرعزم دکھائی دیتی ہے۔ ماضی میں پاکستان کے ساتھ مختلف پروگرام کامیاب نہیں ہوسکے کیونکہ حکام جب مشکل کاشکار ہوتے تووعدے کرکے رقم لے جاتے لیکن جیسے ہی مشکل وقت گزرتا، وہ وعدے پورے کرنابھول جاتے۔ اس بارقرض کی قسط سے پہلے صورتحال کاجائزہ لیںگے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ پاکستان کے علاوہ اوربھی کئی ممالک ہیںجہاں سیکیورٹی خدشات ہیں مگر معاشی اصلاحات پر عمل کیاجائے گاتو اس کااثر نہیں پڑے گا۔آئی این پی کے مطابق جیفری فرینکس نے کہاکہ لگتاہے نواز شریف کی حکومت نے اصلاحات کے جووعدے کیے ہیں انھیں پوراکرے گی۔ خاص طورپر توانائی اورٹیکس نظام میں اصلاحات بہت ضروری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔