بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر احتجاج ختم پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لنڈی کوتل؛ جمرود اور باڑہ میں گزشتہ چار روز سے احتجاج جاری تھا

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لنڈی کوتل؛ جمرود اور باڑہ میں گزشتہ چار روز سے احتجاج جاری ہے (فوٹو : فائل)

ضلع خیبر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لنڈی کوتل، جمرود اور باڑہ میں دھرنا دے کر تین مختلف مقامات پر پاک افغان شاہراہ کو بند کردیا گیا، انتظامیہ اور مظاہرین میں مذاکرات کے بعد شاہراہ کھول دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تینوں تحصیلوں لنڈی کوتل؛ جمرود اور باڑہ میں گزشتہ چار روز سے احتجاج جاری تھا۔ مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ کے تین مختلف مقامات پر دھرنا دے کر شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا تھا۔


مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں دو روز بعد چند لمحوں کے لیے بجلی میسر ہوتی ہے، یومیہ 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔

اب اطلاعات آئی ہیں کہ باڑہ بازار میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف تین روز سے جاری یہ دھرنا ختم کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو یومیہ 6 گھنٹے بجلی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس پر یہ دھرنا ختم ہوا ہے۔
Load Next Story