- خطرناک نپاہ وائرس کے پاکستان میں بھی پھیلاؤ کا ممکنہ خطرہ، الرٹ جاری
- محکمہ کالج ایجوکیشن، کراچی ریجن میں غیرتدریسی ملازمین کی ترقیوں میں بدترین بے قاعدگیاں
- افغانستان سے پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے پانج بارڈر پوائنٹس قائم
- کورنگی میں4 سالہ بچہ زیرزمین پانی کے ٹینک میں گرکر جاں بحق
- ترک پارلیمنٹ پر حملہ: صدر طیب اردوان کا سرحد پار آپریشن کا عندیہ
- کراچی میں ایران اور دبئی سے آپریٹ ہونے والا بھتہ خوروں کا گروپ بے نقاب
- آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ملازمت کے منتظر اسکول ٹیچرز کیلیے بری خبر
- موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی اے
- دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والا پاکستانی جوڑا
- اسلام آباد بلیو ایریا میں پارکنگ کے تنازع پر جدید اسلحے سے فائرنگ
- لاہور میں اسٹیج اداکارہ کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ
- بابراعظم ورلڈ کپ میں تین یا چار سنچریاں بنائے گا، سابق بھارتی کرکٹر کی پیش گوئی
- زینب عباس ورلڈ کپ میں بطور پریزینٹر شریک ہوں گی
- لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات
- سندھ میں ترقیاتی منصوبے روکنے کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں گے، بلاول
- تین سال میں ہم نے آئی ایم ایف کو ملک بیچا ہے، فضل الرحمان
- 21 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگاردن بنے گا، شہباز شریف
- ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں مکینک نے گردوں کی پیوندکاری کی، تفتیش میں انکشاف
- سعودی ایوی ایشن کی پی آئی اے کو پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر پر وارننگ
- ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں؛ جوبائیڈن
لاکھوں ڈالرز تحفہ کیس؛اسرائیلی وزیراعظم کو نااہلی سے بچانے کیلیے قانون سازی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 2 لاکھ 70 ہزار مالیت کا تحفہ قبول کیا تھا؛ فوٹو: فائل
تل ابیب: اسرائیلی کابینہ نے نومنتخب وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے مرحوم رشتے دار سے وصول کیا گیا 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر کا تحفہ رکھنے کی اجازت دینے کے لیے نیا قانون منظور کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس اسرائیل کی ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ بطور وزیراعظم نیتن یاہو اپنے ایک مرحوم کزن سے 2 لاکھ 70 ہزار مالیت کا تحفہ لینے اور اپنے تصرف میں رکھنے کے مجاز نہیں۔
عدالت نے اس تحفے کو سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی سرکاری عہدیدار کے لیے اتنی بڑی رقم کا تحفہ لینے کی آئین میں ممانعت ہے۔ اس کرپشن کو ہوا ملے گی۔
یہ خبر پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا 12 سال دور اقتدار ختم
خیال رہے کہ نیتن یاہو کو ان کے کزن نے یہ تحفہ دھوکہ دہی، اعتماد کی خلاف ورزی اور رشوت کے مختلف مقدمات میں قانونی چارہ جوئی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے دیا تھا۔
طویل ترین عرصے تک اسرائیلی وزیراعظم رہنے والے نیتن یاہو 2021 میں کرپشن الزامات کی وجہ سے عوامی حمایت کھو بیٹھے تھے اور 12 سالہ اقتدار کے بعد وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔
یہ پڑھیں : اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے تین الزامات ثابت، فرد جرم عائد
نیتن یاہو کے وزارت عظمیٰ سے باہر ہونے کے بعد سے اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوگیا اور چار بار الیکشن ہونے کے باوجود کوئی بھی وزیراعظم پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت سال ڈیڑھ سال سے زیادہ برقرار نہیں رکھ سکا۔
گزشتہ الیکشن میں نیتن یاہو سخت گیر یہودی جماعت کی حمایت سے ایک بار پھر وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوگئے لیکن ان کے سر پر کزن سے تحفہ لینے کا کیس تلوار بن کر لٹک رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ پر دھوکہ دہی اور کرپشن الزام میں جرمانہ عائد
جس پر کابینہ نے نیتن یاہو کو بچانے کے لیے یہ تحفہ اپنے تصرف میں رکھنے کی اجازت دینے کے لیے قانون سازی کرلی جس کے تحت سرکاری عہدیداروں کو قانونی یا طبی بلوں کی ادائیگی کے لیے چندہ قبول کرنے کی اجازت ہوگی۔
کابینہ سے بل کی منظوری پر ملک کے اٹارنی جنرل نے شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا اس بل کی وجہ سے ملک میں بدعنوانی کو فروغ ملے گا اور کرپشن کے نئے دروازے کھل جائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : فلسطین دشمن نیتن یاہو تیسری بار اسرائیلی وزیراعظم بن گئے
یاد رہے کہ یہ بل نیتن یاہو کی نئی حکومت کے قانونی نظام کے مجوزہ جائزہ کا ایک حصہ ہے جس پر اسرائیل میں دو ماہ سے شدید احتجاج جا ری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔