ہالی ووڈ فلم ’’ڈولفن ٹیل ٹو‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

این این آئی  پير 14 اپريل 2014
فلم میں مورگن فری مین، مائی وٹمن اور ایشلے جڈ اہم کرداروں میں ہیں۔ فوٹو: فائل

فلم میں مورگن فری مین، مائی وٹمن اور ایشلے جڈ اہم کرداروں میں ہیں۔ فوٹو: فائل

لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم’’ڈولفن ٹیل ٹو‘‘ کا پہلا ٹریلر منظرعام پر آگیا ہے ۔2011 میں ریلیز ہونے والی فلم’’ڈولفن ٹیل‘‘ کا دوسرا حصہ ہے۔

فلم کی کہانی کیکڑے کا شکار ہوکر زخمی حالت میں فلوریڈا کے ساحل پر پہنچنے والی ٹیل نامی ڈولفن کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک ننھا بچا اس کی مدد کے لیے ریسکیو ٹیم لے کر آتاہے ۔ فلم میں مورگن فری مین، مائی وٹمن، ایشلے جڈ اہم کرداروں میں ہیں ۔ فلم 19 ستمبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔