- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کل سامنے آنے کا امکان
اسلام آباد: خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے الیکشن کمیشن اور گورنر کے درمیان مشاورت کل ہوگی، جس میں الیکشن کی تاریخ آنے کا قوی امکان ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کی تاریخ پر مشاورت کے لیے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے سات یا آٹھ مارچ کو مشاورت کے لیے بلایا تھا الیکشن کمیشن کی جانب سے گورنر جوابی خط میں مشاورت کے اپنی دستیابی سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خط کے جواب میں گورنر نے اپنی دستیابی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ حاجی غلام علی نے بتایا کہ بدھ 8 مارچ کے روز الیکشن کمیشن کے ساتھ الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت ہونے جارہی ہے اور مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ دی جائے گی۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر گورنر کو دورے کی دعوت دے دی۔ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں عام اتنخابات کی تاریخ کے معاملے پر گورنر سے رابطہ کیا اور انہیں اسلام آباد کے دفتر آنے کی دعوت بھی دی تھی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ’آپ کی الیکشن کمیشن آمد ہمارے لئے باعث عزت ہوگی، آپ یہاں آ جائیں تو بامعنی مشاورت ممکن ہو جائے گی‘۔
دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا جس میں ملاقات کیلیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سپیشل سیکرٹری، ڈی جی قانون شامل ہیں۔
خط میں گورنر سے التماس کی گئی ہے کہ ’اگر ممکن ہے تو آپ الیکشن کمیشن تشریف لائیں، یہ ہمارے لیے قابل عزت ہوگا اور آپ کی آمد کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر بامعنی مشاورت بھی کریں گے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔