کے پی انتخابات؛ الیکشن کمیشن اور گورنر کے درمیان اجلاس بے نتیجہ ختم

ویب ڈیسک  بدھ 8 مارچ 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور صوبائی گورنر کے درمیان مشاورت کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

اجلاس میں صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے لیے تاریخ کا اعلان نہ ہوسکا۔ گورنر حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن میں صوبائی اسمبلی انتخابات کی تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا۔

الیکشن کمیشن اور گورنر کے درمیان مزید ایک اجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا۔

مزید پڑھیں؛ خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کل سامنے آنے کا امکان

قبل ازیں، گورنر کے پی حاجی غلام علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کے پی میں انتخابات کے انعقاد پر غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے وفد میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لاء شامل تھے۔ الیکشن کمیشن حکام نے گورنر خیبرپختو نخوا کو بریفنگ بھی دی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا وفد گورنر سے مشاورت کے لیے پہنچا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔