بھارتی دولہا ٹریفک جام میں دلہن کو چھوڑ کر فرار

ویب ڈیسک  اتوار 12 مارچ 2023
بینگلورو میں دولہا شادی کے اگلے روز دلہن کو چھوڑ کر اس وقت فرار ہوگیا جب اس کی کار ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

بینگلورو میں دولہا شادی کے اگلے روز دلہن کو چھوڑ کر اس وقت فرار ہوگیا جب اس کی کار ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

بینگلورو: بھارت میں شادی کے ایک روز بعد دولہےنے ساتھ بیٹھی دلہن کو اس وقت چھوڑ کر فرار ہوگیا جب گاڑی ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی تھی۔

یہ واقعہ 16 فروری کو پیش آیا جس کی ایف آئی آر پانچ روز قبل درج کی گئی ہے کیونکہ اب تک مفرور دولہے کا سراغ نہیں ملا ہے۔ خیال ہے کہ دولہے نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے ڈر کر یہ قدم اٹھایا ہے۔

اس موقع پر دلہن نے بتایا کہ وہ شادی سے قبل بھی اپنے شوہرکے تعلقات سےواقف تھیں لیکن جب شوہرنے اسے بتایا کہ وہ اس لڑکی سے قطع تعلق کرلے گا اور اسی بنا پرلڑکی نے اس سے شادی کرلی۔ نوبیاہتا دلہن نے مزید بتایا کہ ایک جانب تو اس کے شوہر میں خودکشی کے رحجانات بھی تھے تو دوسری جانب وہ سابقہ محبوبہ کی جانب سے بلیک میل کرنے کی دھمکیوں کے بعد فرار ہوا ہے۔

تاہم دلہن نے توقع ظاہر کی کہ اس کا شوہر جلد ہی اس کے پاس لوٹ آئے گا۔

پولیس کے مطابق گووا میں ایک لڑکی سے اس نوجوان کے تعلقات تھے۔ بعض افراد کے مطابق لڑکی نے اس کے ساتھ اپنی تصاویر جاری کرنے کی دھمکی بھی دی تھی جس سے وہ سخت پریشان تھا۔ آخرکار اس نےفرار ہونے کو ہی بہتر راستہ قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔