- پاکستان میں غذائی قلت پر اقوامِ متحدہ کی رپورٹ تشویشناک ہے، پی ایم اے
- مُردوں کیلئے خوبصورت ڈیزائن والے تابوت متعارف
- 27 اگست کو ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کرایا جائے گا، پی ایم ڈی سی
- پی ٹی آئی نے سرکشی اور بغاوت کی ہے، سیاست کا حق ملے گا نہ معافی، رانا ثنا اللہ
- مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے،ایم کیوایم
- یورپ کو انسانی حقوق اُس وقت یاد آتے ہیں جب اس کا مفاد ہوتا ہے، روس
- جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ
- فالج جیسے حادثے کے بعد روزمرہ معمولات میں چند ضروری تبدیلیاں
- پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
’یہ گروپ ختم ہوچکا ہے،‘ واٹس ایپ کا نیا ممکنہ فیچر

واٹس ایپ نے گروپ ختم ہونے سے آگاہ کرنے والے آپشن پر کام شروع کردیا، فوٹو: فائل
سان فرانسسكو: واٹس ایپ بڑی تیزی سے اپنے نئے فیچر پیش کررہا ہے اور اب اگرآپ جس گروپ میں شامل ہیں اور اس کی انتظامیہ اسے ختم کردے تو اب آپ کو بھی اس سے آگہی مل سکے گی۔
وجہ یہ ہےکہ ہم بہت سے گروپ کا حصہ ہوتے ہیں اور گروپ ختم ہونےکے باوجود لوگ اس سے وابستہ رہتے ہیں۔ اس طرح اب واٹس ایپ نے ازخود تباہ ہونے والے پیغامات کےساتھ ساتھ گروپس ختم ہونے کا انکشاف کرنے والی ایپ بھی پیش کررہی ہے۔
بعض تجزیہ کاروں نے یہ آپشی واٹس ایپ بی ٹا ویب سائٹ پر دیکھا ہے جو واٹس ایپ کے ورژن آئی او ایس 23.5.0.070 میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر گروپ سیٹنگ کے زمرے میں شامل ہے۔ اس سے آپ گروپ ختم کرنے یعنی ایکسپائریشن وقت شامل کرسکتے ہیں جو ایک روز، ایک ہفتہ، ایک ماہ یا آپ کا دیا گیا وقت بھی ہوسکتا ہے۔
تاہم یہ سیٹنگز صرف آپ کےلیے ہی ہے جس میں آپ پیغامات پرآپشن لگاسکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر جب تک گروپ کے تمام شرکا ایکسپائریشن نہیں لگاتے اس وقت تک وہ گروپ میں شامل رہیں گے اور تمام تفصیلات دیکھ سکیں گے۔ لیکن اگرآپ غلطی سے ایکسپائریشن کا بٹن دباتے ہیں تو دوبارہ اس سے وابستہ ہوسکتے ہیں جو ’ان ڈو‘ کا ایک آپشن بھی ہے۔
واٹس ایپ کا مقصد ایپ کو صاف اور منظم رکھنا ہے جس سے آپ پرانے گروپس سے ازخود نکل سکتے ہیں اور باہرآتے ہی ساری معلومات بھی ضائع ہوسکتی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ واٹس ایپ نے اس کی جانچ شروع کی ہے جبکہ منظوری کے بعد ہی اسے دنیا بھر میں رائج کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔