- جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ
- فالج جیسے حادثے کے بعد روزمرہ معمولات میں چند ضروری تبدیلیاں
- پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
- سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی
- چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکانات تباہ؛ 14 افراد ہلاک
- یاسمین راشد کی بریت کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، آئی جی پنجاب
- لیاری ایکسپریس وے پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے
- آسٹریلیا خالصتان ریفرنڈم؛31 ہزارسکھوں کا بھارت سےعلیحدگی کے حق میں ووٹ
- پاکستان اور افغانستان خوراک کی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں، رپورٹ
شوخ پیلا آئی فون 14 اب پری آرڈر کے لیے بھی دستیاب

ایپل نے 14 مارچ کو آئی فون 14 کا پیلا ماڈل پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی بکنگ جاری ہے۔ فوٹو: فائل
لاس اینجلس: ایپل نے موسمِ گرما کی مناسبت سے ایک غیرمعمولی رنگت والے فون کا اعلان کیا ہے جو آئی فون 14 اور 14 پلس کے تحت فروخت کیا جائے گا۔ اب اس کی پری آرڈر یا بکنگ بھی کھول دی گئی ہے۔
ایپل مارچ کے مہینے میں اکثر نئے رنگ والے فون پیش کرتا ہے تاہم اب شوخ پیلے رنگ کا فون پیش کیا گیا ہے جس کی پشت اور اور اطراف کو زردی مائل سنہرا بنایا گیا ہے۔ ایپل نے اس مہم کو’ہیلو، یلو‘ کا نام دیا ہے۔ تاہم 14 مارچ سے ان کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔ امریکہ سمیت کئی ممالک میں لوگ اس فون کی پری آرڈر بکنگ کراسکتے ہیں۔
ایپل نے اس فون کے لیے صارفین کو بہت سی ترغیبات بھی دی ہیں جن سے وہ مستفید ہوسکتے ہیں۔ ان میں 800 ڈالر کا کریڈٹ اور ٹی موبائل اور ویراژن کمپنیاں 400 ڈالر کی رعایت بھی دے رہی ہیں۔ لیکن یہ ہمیشہ ہی سیل فون کمپنیوں کا ایک حربہ ہوتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی جانب راغب کرنا چاہتی ہیں۔
ایپل نے باضابطہ طور پر پیلے فون کے لیے ایک میچنگ سلیکون کیس بھی بنایا ہے جس کی قیمت 49 ڈالر رکھی گئی ہے جسے آپ براہِ راست کمپنی کی ویب سائٹ سے بھی خرید سکتے ہیں۔ جن لوگوں نے اس کا رنگ دیکھا ہے اسے پکے ہوئے کیلے یا شوخ لیموں سے تعبیر کیا ہے۔
تاہم اندر سے اس کی ساری تفصیلات وہی ہیں۔ یعنی اے 15 بایونک پروسیسر نصب ہے۔ سامنے دو کیمرے لگے ہیں، اور 12میگاپکسل کیمرہ سامنے کی جانب ہیں اور فیس آئی ڈی ان لاکنگ کی سہولت موجود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔