کم عمر ترین سند یافتہ یوگا کی استانی

ویب ڈیسک  پير 13 مارچ 2023
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

دبئی: ایک سات سالہ بھارتی لڑکی نے کم عمر ترین سند یافتہ یوگا استانی ہونے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جب پرانوی گپتا کو کم عمر ترین یوگا استانی کی سند ملی تب ان کی عمر 7 سال اور 165 دن تھی۔

پرانوی کو یوگا ایلائنس آرگنائزیشن سے 200 گھنٹے کا تربیتی کورس کرنے کے بعد استانی کی سند دی گئی۔

پرانوی گپتا نے ادارے کو بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ جتنا ممکن ہوسکے لوگوں میں یوگا کی لگن کو پھیلا سکیں۔

ان سے قبل کم عمر ترین استاد کا ریکارڈ 9 سال اور 220 دن کی عمر میں سند حاصل کرنے والے انڈیا کے ریانش سُرانی کے پاس تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔