- اقلیتی طلبا کواسکولوں میں ان کے مذہب کی درسی کتب پڑھائی جائیں گی
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے 8 سال سے لاپتا بچہ لواحقین کو مل گیا
- دوسرا ٹی 20؛ پاکستان کے 131 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری
- عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم
- ایران اور شام کی تہران سے منسلک تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت
- پاکستانی ’ایلون مسک‘ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل
- کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج، بھارتی وزارت خارجہ میں کینیڈین ہائی کمشنر طلب
- کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس، عمران خان آج عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے
- ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری پرشدید تحفظات کا اظہار
- پی آئی اے کی خاتون افسر پرایئرہوسٹس کو ’ہراساں‘ کرنے کی تحقیقاتی کا آغاز
- قدیم مصر سے مینڈھوں کے 2000 حنوط شدہ سر برآمد
- کسٹمزکی انسداد اسمگلنگ مہم، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط
- ضیائی تالیف کے عمل سے توانائی حاصل کرنے کا نیا طریقہ دریافت
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- کراچی میں ملکی و غیرملکی جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش کا انکشاف
- ٹڈی دل کے حملے کو ناکارہ بنانے والے 18 طیارے ’غیر فعال‘ ہونے کا انکشاف
- سپریم کورٹ نے سرٹیفائیڈ آئین کو توڑنے والے عمران خان کو سزا کیوں نہیں دی؟ مریم نواز
- سعودی عرب؛ 32 سال سے رمضان میں مفت روٹی دینے والے پاکستانی نانبائی کی دھوم
- آئندہ 20 سالوں میں گوشت خور بیکٹیریا کے انفیکشن میں دوگنا اضافہ
تین ٹانگوں والے باہمت ہاتھی نے جینا سیکھ لیا، ویڈیو وائرل

تصویر میں ووٹومی نامی ہتھنی نمایاں ہے جو تین ٹانگوں کےباوجود جینےکی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ فوٹو: فائل
جنوبی افریقہ: جنوبی افریقہ میں ایک ٹانگ سے محروم ہتھنی نے نہ صرف اپنے بھاری بھرکم وجود کے ساتھ چلنا سیکھ لیا ہے بلکہ غول کے دیگرہاتھیوں کی مدد سے اس نے نارمل زندگی گزارنی شروع کردی ہے جس کی ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
31 سالہ ماہر ڈیلن پونس کی ذاتی تحفظ گاہ (گیم ریزرو) میں یہ ہتھنی دکھائی دی ہے اور اسے ووٹومی کا نام دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل جنگلی حیات پر نظررکھنےوالے کیمرہ نیٹ ورک میں بھی اسے دیکھا گیا تھا۔ ڈیلن اور ان کے ساتھیوں نے حیاتیاتی پناہ گاہ میں ایک چھوٹے ڈیم کے پاس اسے دیکھا اور وہ گرمی سے بچنے کے لیے پانی میں آرام کررہی تھی۔
ماہرین کے مطابق تین ٹانگوں کے باوجود اس بےزبان مخلوق نے ہتھیار نہیں ڈالے جس کی ایک ٹانگ کی جگہ گوشت کا چھوٹا ٹکڑا لٹکتا دکھائی دیتا ہے۔ تاہم اب تک ٹانگ ضائع ہونے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے بعض ماہرین کا خیال ہے کہ بچپن میں کسی وقت درندے نے ان پر حملہ کیا ہوگا جس سے یہ دائمی نقصان ہوا ہے۔
حیرت انگیز طور پر اس کے ریوڑ کے دیگر ہاتھی بھی اس کا خاص خیال رکھتے ہیں اور اسے گھیرےمیں لیے رکھتے ہیں۔ ووٹومی اب بھی پروان چڑھ رہی ہے اور غیرمعمولی طور پر اپنی مدد آپ بھی کررہی ہے۔
جانوروں کے تحفظ کےماہرین نے عوام پر زوردیا ہے کہ اگرکوئی سڑک کنارے ووٹومی یا اس جیسے محروم جانورکو دیکھے تو وہ ان کا خاص خیال رکھیں کیونکہ اپنے جسمانی وزن کےباوجود یہ بقا کے لیے سرگرم ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔