- ایشیاکپ کی میزبانی؛ پی سی بی، لنکن بورڈ کے تعلقات شدت اختیار کرگئے
- وزیراعظم کا بھارت میں ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس
- آئی ایم ایف نے کہہ دیا ہے پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہونے والا، وزیر خزانہ
- بہو سے شادی کیلیے 6 سالہ پوتے کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا شقی القلب دادا گرفتار
- 9 مئی واقعات: سابق ایم پی اے فرحت فاروق گرفتار
- پی ٹی آئی چھوڑنے والے سابق ارکان اسمبلی کا علیحدہ گروپ بنانے کا فیصلہ
- نیشنل بینک کے ملازمین نے اَن پڑھ خاتون کیساتھ فراڈ کردیا
- ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے، مزید برادشت نہیں کرینگے، گرفتار پی ٹی آئی خواتین
- پرویز الٰہی کے ترجمان کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا
- اسلام آباد میں نوجوان کے قتل پر پی ٹی آئی کا اداروں کیخلاف پروپیگنڈا ناکام
- سابق ڈپٹی اسپیکر پختونخوا اسمبلی محمود جان گرفتار
- فیصل آباد پولیس کو مطلوب 3 ملزمان یو اے ای سے گرفتار
- 9، 10 مئی کو اسلحہ نکال کر پولیس کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
- بھارت کا جرمنی سے 2 سالہ بھارتی بچی کو واپس کرنے کا مطالبہ
- پاکستان کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ بورڈز نے بھی مالیاتی ماڈل پر سوال اٹھادیا
- مجرمانہ کارروائیوں میں سیکیورٹی وردیاں استعمال کرنے والوں پر مقدمے کا حکم
- تجارتی خسارہ، 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد کمی
- سگریٹس پر ٹیکس چوری، خزانے کو سالانہ 240ارب کانقصان
- اثاثہ جات پر انکم سپورٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور
- جامعہ کراچی میں جھگڑے پر پانچ ملزمان گرفتار
مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار، منظوری کیلیے ڈریپ بھیج دیا گیا

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد طبی سامان متعارف کروا دیا جائیگا، ڈاکٹر شاہد۔ فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان میں مقامی سطح پر پہلی بار میڈیکل ڈیوائسز سمیت جدید طبی آلات کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
مستقبل میں درآمد کرنے کے بجائے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے میڈیکل ڈیوائسز سمیت دیگر طبی آلات استعمال کیے جائیں گے، ابتدائی طور پر مقامی سطح پر پہلا وینٹیلیٹر Ventilator تیار کرلیا گیا ہے جو پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں کلینیکل ٹرائل کے لیے بھیجا گیا ہے۔
مقامی سطح پر تیار کی جانے والی میڈیکل ڈیوائسز اور طبی سامان کی این ای ڈی یونیورسٹی، بلوچیستان، مہران یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پاکستان انجینرنگ کونسل جبکہ انڈس اسپتال سمیت دیگر میڈیکل یونیورسٹیز اور پاکستان ریسریچ ایڈوائزی بورڈ کے ماہرین کی نگرانی میں تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
معروف ارتھوپیڈیک سرجن اور سامانِ شفا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد نور نے ایکسریس کو بتایا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور دوسرے ممالک سے درآمد کیے جانے والے طبی آلات کی بجائے اب پاکستان میں مقامی سطح پر مختلف ماہرین کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ابتدائی طور پر وینٹیلیٹر Ventilator تیاری کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر میڈیکل ڈیوائسس بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں، ان میڈیکل ڈیوائسس کی تیاری کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو کلینکل ٹرائل کے لیے بھیجا جائے گا، منظوری کے بعد طبی سامان پاکستان میں متعارف کروادیا جائے گا۔
ڈاکٹر شاہد نور نے بتایا کہ ICU Monitor، Glucometer، Oxygen Concentration، Cardiac Stunt، Infusion Pump، Non invasive Nanodetector سمیت دیگر طبی آلات کی تیاری میں ماہرین کی نگرانی میں شروع کردیا گیا ہے جو جلد مارکیٹ میں بھی دستیاب ہونگے۔
ڈاکٹر شاہد نور نے مزید بتایا کہ مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے طبی آلات ملک کی ضروریات کو پورا کریں گے جبکہ دوسری جانب اس سے ملک کا قیمتی زرہ مبادلہ بھی محفوط ہوگا جن کمپنیوں نے طبی سامان درآمد کرنے کے لیے تین تین چار چار ماہ قبل آڈر دیے تھے، ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد صورتحال تبدیل ہو گئی۔ سامان بندرگاہوں اور ائیرپورٹس پر روکا ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔