- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے 8 سال سے لاپتا بچہ لواحقین کو مل گیا
- دوسرا ٹی 20؛ پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے131 رنز کا ہدف
- عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم
- ایران اور شام کی تہران سے منسلک تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت
- پاکستانی ’ایلون مسک‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
- کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج، بھارتی وزارت خارجہ میں کینیڈین ہائی کمشنر طلب
- کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس، عمران خان کل عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے
- ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری پرشدید تحفظات کا اظہار
- پی آئی اے کی خاتون افسر پرایئرہوسٹس کو ’ہراساں‘ کرنے کی تحقیقاتی کا آغاز
- قدیم مصر سے مینڈھوں کے 2000 حنوط شدہ سر برآمد
- کسٹمزکی انسداد اسمگلنگ مہم، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط
- ضیائی تالیف کے عمل سے توانائی حاصل کرنے کا نیا طریقہ دریافت
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- کراچی میں ملکی و غیرملکی جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش کا انکشاف
- ٹڈی دل کے حملے کو ناکارہ بنانے والے 18 طیارے ’غیر فعال‘ ہونے کا انکشاف
- سپریم کورٹ نے سرٹیفائیڈ آئین کو توڑنے والے عمران خان کو سزا کیوں نہیں دی؟ مریم نواز
- سعودی عرب؛ 32 سال سے رمضان میں مفت روٹی دینے والے پاکستانی نانبائی کی دھوم
- آئندہ 20 سالوں میں گوشت خور بیکٹیریا کے انفیکشن میں دوگنا اضافہ
- آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، وفاقی وزیرخزانہ
اے ٹی ایم میں ڈاکو باپ نے انجانے میں اپنے ہی بیٹے کو لوٹ لیا

ڈاکو باپ کو عدالت نے 26 ماہ کی قید کی سزا سنادی؛ فوٹو: فائل
اسکاٹ لینڈ: اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے نوجوان کو لوٹ لیا گیا، ڈاکو اتنا بدحواس تھا کہ اسے اندازہ ہی نہیں ہوسکا کہ وہ اپنے ہی بیٹے کو لوٹ رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ انوکھا واقعہ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں پیش آیا۔ جہاں 45 سالہ ڈاکو نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے 17 سالہ نوجوان کو عقب سے دبوچ لیا اور چاقو گردن پر رکھ کر لوٹ لیا۔
لوٹنے والے نوجوان نے ڈاکو کی شکل تو نہیں دیکھی لیکن آواز پہچان لی۔ نوجوان حیران رہ گیا کہ ڈاکو کوئی اور نہیں اس کا باپ ہے۔ نوجوان نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کسے لوٹ رہے ہیں۔
ڈاکو نے سنی ان سنی کرتے ہوئے کہا کہ تم جو کوئی بھی ہو مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا۔ پیسے مجھے دو اور پیچھے مڑ کر مت دیکھنا لیکن لڑکے نے چہرہ باپ کی جانب کیا اور کہا یہ آپ کیا کرنے لگے ہیں۔
ڈاکو اپنے بیٹے کو دیکھ کر شرمندہ ہوگیا اور معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں مجبور تھا۔ میرے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔
بیٹے نے کچھ کہے بغیر گھر کی جانب دوڑ لگادی اور اہل خانہ کو بتادیا اور مشورے کے بعد پولیس کو اطلاع دیدی۔ ملزم کو گھر سے گرفتار کرلیا گیا اور آج 26 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔