- جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ
- فالج جیسے حادثے کے بعد روزمرہ معمولات میں چند ضروری تبدیلیاں
- پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
- سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی
- چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکانات تباہ؛ 14 افراد ہلاک
- یاسمین راشد کی بریت کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، آئی جی پنجاب
- لیاری ایکسپریس وے پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے
- آسٹریلیا خالصتان ریفرنڈم؛31 ہزارسکھوں کا بھارت سےعلیحدگی کے حق میں ووٹ
- پاکستان اور افغانستان خوراک کی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں، رپورٹ
ٹیکسٹ سے ویڈیو تخلیق کرنے والا ’چیٹ جی پی ٹی فور‘ اگلے ہفتے متوقع

مائیکروسوفٹ جرمنی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی فور اگلے چند دنوں میں سامنے آئے گا جو ٹیکسٹ سے ویڈیو اور آڈیو تخلیق کرسکے گا۔ فوٹو: فائل
برلن: حالیہ کچھ ماہ میں مصنوعی ذہانت کے طاقتور پلیٹ فارم ’چیٹ جی پی ٹی‘ نے دنیا کو ششدر کررکھاہے۔ اب مائیکروسوفٹ نے اعلان کیا ہے کہ چند دنوں بعد پیش کیا جانے والا ’چیٹ جی پی ٹی فور‘ ٹول آپ کے جملوں کی مناسبت سے تصویر، آواز اور ویڈیو بھی بناسکے گا۔
فی الحال چیٹ جی پی ٹی صرف ٹیکسٹ کے بدلے بہت ہی مناسب معلومات، تجزیہ اور مشورے دیتا ہے۔ ساتھ میں یہ مضمون لکھ سکتا ہے، شاعری اور مضامین تخلیق کرتا ہے۔ لیکن مائیکروسوفٹ جرمنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر، اینڈریاس براؤن نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ جلد اس کا چوتھا ورژن پیش کیا جائے گا جو لکھے الفاظ سے ویڈیو بھی تخلیق کرسکے گا۔
جی پی ٹی فور میں زبان (لینگویج) کا بہت بڑا ماڈل بنایا گیا ہے جو ہمارے لیے حیرت انگیز ڈجیٹل تخلیقات کا ایک ڈھیر لگادے گا۔ تاہم یاد رہے کہ 2022 میں فیس بک کی مرکزی کمپنی نے میٹا نے بھی ’میک اے ویڈیو‘ نامی ٹول پیش کیا تھا جو چھوٹی تفصیلات تحریر کرنے پر غیرحقیقت سے قریب ویڈیو بناتا تھا اور غالباً جی پی ٹی فور بھی کچھ اسی طرح کام کرے گا۔
مائیکروسوفٹ کے مطابق جی پی ٹی فور ’کثیرجہتی ماڈل‘ ہے جو ٹیکسٹ کو موسیقی اور تصاویر میں ڈھال سکے گا۔ اس کا اہم استعمال خود مائیکروسوفٹ نے بتایا کہ کسی کال سینٹر یا دفتر میں صارفین اور عملے کے درمیان فون کالز کو ازخود ٹیکسٹ میں بدلنا ممکن ہوگا۔ پھر اس ٹیکسٹ کو محفوظ کرکے ڈیٹا بیس بنانے، ریکارڈ رکھنے اور فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی۔
لیکن عجیب بات یہ ہے کہ مائیکروسوفٹ نے اپنے براؤزر ’بِنگ‘ میں چیٹ جی پی ٹی کا بار بار اعلان کیا ہے اور تاحال اسے بِنگ میں شامل نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ تجزیہ کاروں نے چیٹ جی پی ٹو فور کے متعلق شبہات کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔