کینیڈا؛ ٹرک ڈرائیور نے راہگیروں کو کچل دیا، 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 14 مارچ 2023
واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس:فوٹو:فائل

واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس:فوٹو:فائل

اوٹاوا: کینیڈا میں ڈرائیور نے ٹرک راہگیروں پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبک میں پیش آنے والے واقعے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو ورکرز نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 38 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ واقعہ میں ہلاک افراد 60 اور 70 برس کی عمر کے تھے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  ٹرک نے پہلے فٹ پاتھ پرکھڑے متعدد راہگیروں کو ٹکر ماری اورپھر تقریباً 500 میٹر دور جا کر دیگر افراد کو بھی ٹکر ماری۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔