- 27 اگست کو ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کرایا جائے گا، پی ایم ڈی سی
- پی ٹی آئی نے سرکشی اور بغاوت کی ہے، سیاست کا حق ملے گا نہ معافی، رانا ثنا اللہ
- مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے،ایم کیوایم
- یورپ کو انسانی حقوق اُس وقت یاد آتے ہیں جب اس کا مفاد ہوتا ہے، روس
- جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ
- فالج جیسے حادثے کے بعد روزمرہ معمولات میں چند ضروری تبدیلیاں
- پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
- سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی
- چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکانات تباہ؛ 14 افراد ہلاک
ٹویٹر نے بہتر ویڈیو مارکیٹنگ کے تدریسی کورس پیش کردیئے

ٹویٹر نے تیربہدف ویڈیو مارکیٹنگ کے 8 اسباق پر مشمتل دو دو منٹ کا ویڈیو کورس مفت میں پیش کردیا ہے۔ فوٹو: فائل
سان فرانسسکو: ٹویٹر نے حیرت انگیز طور پر دیگر پلیٹ فارم کی طرح تدریسی کورس پیش کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں آٹھ حصوں پر مشتمل ایک سیریز پیش کی گئی ہے جو بالخصوص ویڈیو مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔
ٹویٹرنے اسے’ان اسکپیبل‘ کا نام دیا ہے جو ویڈیو مارکیٹنگ کے عملی سبق فراہم کرتا ہے۔ ٹیوٹر نے جو اسباق دیئے ہیں ان کا محور بھی ٹویٹرویڈیو ہی ہے۔ تاہم یہ کورس بطورِخاص ان افراد کےلیے ہے جو ویڈیو بنانا تو جانتے ہیں لیکن اسے مؤثر اور وائرل بنانے کے خواہاں ہیں۔
ٹویٹر نے ویڈیو اسباق کی صورت میں ہی یہ کورس پیش کیا ہے اور ہرویڈیو کی مدت صرف دو منٹ ہے جس میں بہترین مشورے ایک جگہ رکھے گئے ہیں۔ ٹویٹر کی مارکیٹنگ اور تخلیق کاروں کی ٹیم نے اسے بہت محنت سے تیارکیا ہے۔ کورس کی بدولت آپ بہترین اشتہار بناسکتے ہیں اور اپنی مارکیٹنگ بڑھاسکتے ہیں۔
یہ ویڈیو سیریز ٹویٹر کے نئے منصوبے ’ فلائٹ اسکول‘ کا حصہ ہے جو ایک مفت تدریسی اسکول ہے۔ لیکن تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ٹویٹر کی حوصلہ شکن پالیسیوں کے بعد 70 فیصد بہترین تشہیری کمپنیاں نہ ٹویٹر استعمال کررہی ہیں اور نہ ہی وہاں کےاشتہار دیکھ رہی ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر نے یہ کورس پیش کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔