- 27 اگست کو ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کرایا جائے گا، پی ایم ڈی سی
- پی ٹی آئی نے سرکشی اور بغاوت کی ہے، سیاست کا حق ملے گا نہ معافی، رانا ثنا اللہ
- مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے،ایم کیوایم
- یورپ کو انسانی حقوق اُس وقت یاد آتے ہیں جب اس کا مفاد ہوتا ہے، روس
- جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ
- فالج جیسے حادثے کے بعد روزمرہ معمولات میں چند ضروری تبدیلیاں
- پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
- سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی
- چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکانات تباہ؛ 14 افراد ہلاک
زمین پر موجود پانی ممکنہ طور پر سورج کے وجود سے قدیم ہوسکتا ہے

ورجینیا: سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ انہوں نے مزید ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جس سے یہ امکانات ظاہر ہوتے ہیں کہ زمین پر موجود پانی ممکنہ طور پر سورج کے وجود سے قدیم ہو سکتا ہے۔
بین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم نے زمین پر نصب ٹیلی اسکوپس کی مدد سے ڈیٹا حاصل کیا تاکہ اورائن جھرمٹ میں موجود کم عمر ستارے V883 اورائنِس کی کیمیائی ترتیب کا تعین کیا جا سکے۔
محققین نے ستارے کے باہر گھومتی گیس اور غبار کی ڈِسک میں بھاری پانی کے کیمیائی علامات دیکھی گئیں ہیں۔ یہ پانی عام پانی کی نسبت اندازاً 10 فی صد زیادہ کثیف ہے۔
جرنل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق بتاتی ہے کہ V883 اورائنِس ممکنہ طور پر وہ گمشدہ کڑی تھی جسے سائنس دان یہ سمجھنے کے لیے ڈھونڈ رہے تھے کہ ہمارے نظامِ شمسی اور زمین نے پانی کیسے حاصل کیا۔
امریکا کی نیشنل ریڈیو آسٹرونومی آبزرویٹری کے ایک ماہر فلکیات اور تحقیق کے سربراہ مصنف جان جے ٹوبِن کے مطابق حاصل ہونے والے نتائج سے نظامِ شمسی میں پانی کی موجودگی کا سراغ سورج کے وجود سے پہلے کے وقت سے لگایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ستارے کے باہر گھومتی ڈسک میں موجود پانی کے کیمیا ہمارے نظامِ شمسی میں موجود شہابیوں میں موجود کیمیا سے بہت مشابہت رکھتا ہے۔
محققین نے شمالی چلی کے ایٹاکاما صحرا میں نصب 66 ریڈیو ٹیلی اسکوپس کا استعمال کرتے ہوئے 1300 نوری سال کے فاصلے پر موجود V883 اورائنِس کا مشاہدہ کیا۔
ستارے کے باہر موجود ڈِسک کے بیرونی حصے میں پانی منجمد ہے جس کی وجہ سے ٹیلی اسکوپ کے آلات پانی کا مشاہدہ نہیں کر سکے۔ تاہم، ستارے سے خارج ہونے والی توانائی کی وجہ سے ڈسک کے اندرونی حصے کا درجہ حرارت زیادہ ہے جس کی وجہ سے پانی گیس کی صورت میں موجود ہے لہذا ماہرین نے پانی کی کیمیائی علامات کا مشاہدہ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔