برطانوی شخص نے الٹے قدموں میراتھن دوڑنے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک  بدھ 15 مارچ 2023
46 سالہ برطانوی شخص ٹام ہیریسن 42 کلومیٹر طویل میراتھن میں الٹا دوڑ کر عطیے کی رقم یوکرین کو دینا چاہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

46 سالہ برطانوی شخص ٹام ہیریسن 42 کلومیٹر طویل میراتھن میں الٹا دوڑ کر عطیے کی رقم یوکرین کو دینا چاہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

  لندن: برطانوی شخص نے اعلان کیا ہے جلد متوقع لندن میراتھن میں وہ الٹے دوڑیں گے اور اس سے جمع ہونے والی رقم ریڈکراس اور یوکرینی عوام کو دی جائے گی۔

46 سالہ ٹام ہیریسن اس سے قبل گوریلا کا لباس پہن کر چاروں ہاتھ پیروں سے چل کر بھی ایک دوڑ میں حصہ لے چکے ہیں۔ لیکن اس بار وہ طویل لندن میراتھن دوڑ میں الٹے قدموں دوڑیں گے۔ اسطرح وہ یوکرین پرمسلط جنگ سے دنیا کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

پیشے کے لحاظ سے پروجیکٹ مینیجر ٹام ستمبر 2022 میں کارنویل سے پارلیمنٹ تک 263 میل کا پیدل سفر بھی کرچکے ہیں جس میں انہیں کل 15 دن لگے تھے اور گوریلا بن کر بھی میراتھن میں دوڑ چکے ہیں۔ لیکن وہ اب الٹے قدم چل کر کچھ رقم جمع کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ یوکرین کی عوام اور ریڈ کراس کو عطیہ کرسکیں۔

ٹام نے کم سے کم 2000 برطانوی پاؤنڈ کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس سے قبل وہ کیک بناکر فروخت کرتے رہے ہیں اور اس کی رقم بھی عطیہ کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔