- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
سمندری غذا، گری دار میوے اور سبزیاں ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کرسکتی ہے
لندن: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سمندری غذا، سالم اناج، گری دار میوے اور سبزیوں سے بھرپور غذا ڈیمینشیا کے خطرات میں 25 فی صد تک کمی کر سکتا ہے۔
جرنل بی ایم سی میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ افراد جو میڈیٹیرینین غذا کھاتے ہیں ان کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات واضح طور پر کم ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج یہ بھی بتاتے ہیں کہ غذا کے ساتھ طرز زندگی کے دیگر عوامل بیماری لاحق ہونے کے خطرات کے حوالے سے کتنے اہم ہیں۔
تحقیق میں محققین نے 60 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے 60 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا۔ شرکاء سےمطالعے میں 206 قسم کی غذاؤں اور 32 قسم کے مشروبات کے حوالے تفصیلات پوچھی گئیں۔ ان افراد کی بعد ازاں میڈیٹیرینین غذا کی پابندی سے کھپت کے حوالے سے اسکرنگ کی گئی۔ تقریباً ایک دہائی تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں 882 ڈیمینشیا کے کیسز سامنے آئے۔
وہ لوگ جو باقاعدگی سے میڈیٹیرینین غذا کھایا کرتے تھے ان کے ڈیمیشنیا میں مبتلا ہونے کے خطرات ان افراد کی نسبت 23 فی صد کم تھے جو باقاعدگی سے یہ غذا نہیں کھایا کرتے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔