ہیلی کاپٹر سے لٹک کر ’پل اپ‘ کا نیا ریکارڈ قائم

آرمینیائی باشندے نے ہیلی کاپٹر سے لٹک کر ایک منٹ میں 32 پل اپ کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے


ویب ڈیسک March 15, 2023
حماز اسپ لویان نے ایک منٹ میں 32 پل اپ کرکے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ فوٹو: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ

آرمینیائی باشندے نے ہیلی کاپٹر سے لٹک کر ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ پل اپ کرنےکا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

بنیادی طور پر ایتھلیٹ، ہمازپ ہولیان نے ان کے قد سے کچھ اوپر اڑتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ ریلنگ پکڑ کر ایک منٹ میں 32 پل اپ کئے ہیں اور اس دوران ان کی رفتار میں بھی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔

گنیزبک آف ریکارڈ نے اس اہم کاوش کی تصدیق کی ہے لیکن باضابطہ طور پر اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ہمازپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اس ریکارڈ کے لیے بہت مشق کی ہے اور سخت محنت کے بعد ہی اس ریکارڈ کوتوڑنے کے قابل ہوئے ہیں۔

اس سے قبل سال 2022 میں بیلجیئن ایتھلیٹ اسٹین بروننک نے ایک منٹ میں مسلسل 25 پل اپ مکمل کرکے ایک نیا ریکارڈ بنایا تھا۔

 

مقبول خبریں