برج العرب کے ہیلی پیڈ پر جہاز کی لینڈنگ

ویب ڈیسک  بدھ 15 مارچ 2023
برج العرب کے ہیلی پیڈ پر پہلی بار ہوائی جہاز کی لینڈنگ، [فائل-فوٹو]

برج العرب کے ہیلی پیڈ پر پہلی بار ہوائی جہاز کی لینڈنگ، [فائل-فوٹو]

 دبئی: پولینڈ کے ایک پائلٹ اور ائیروبیٹ لیوک چپیلا نے دبئی کے برج العرب ہوٹل کے 27 میٹر چوڑے ہیلی پیڈ پر اپنے طیارے کو لینڈنگ کرتے ہوئے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا  اسٹنٹ پرفارم کیا۔

تفصیلات کے مطابق لیوک دو سال سے اس اسٹنٹ کی تیاری کر رہے تھے۔ اس دل دہلا دینے والے اسٹنٹ میں استعمال ہونے والے جہاز کے انجن اور دیگر پارٹس میں بھی تبدیلی کی گئی تھی۔


View this post on Instagram

A post shared by Red Bull (@redbull)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں لیوک کے طیارے کو برج العرب کی 56ویں منزل پر 212 میٹر اونچے ہیلی پیڈ کے قریب آتے ہوئے اور ہیلی پیڈ کی تقریباً آخری حد پر لینڈنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

لیوک کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ آخر کار ہم نے اسے انجام دے ہی دیا! برج العرب کے ہیلی پیڈ پر پہلی بار ہوائی جہاز کی لینڈنگ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔