آدمی کو کاٹنے والے زیبرا کو گولی مار دی گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 17 مارچ 2023
امریکہ میں مالک کو زخمی کرنے والے زیبرے کو گولی فائرنگ سے ہلاک کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

امریکہ میں مالک کو زخمی کرنے والے زیبرے کو گولی فائرنگ سے ہلاک کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

کولمبس، اوہایو: امریکا میں ایک مشتعل زیبرے نے اپنے مالک پر حملہ کر دیا جو اب بھی اسپتال میں ہے تاہم اس جانور کو فوری طور پر گولی مار دی گئی ہے۔

اوہایو کی پک اوے کاؤنٹی میں 72 سالہ رونالڈ کلفٹن کا بازو غصیلے زیبرے نے چبا لیا یہاں تک کہ وہ علیحدہ ہونے کے قریب جا پہنچا تاہم ایک پولیس افسر نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس افسر مائیکل اوبرلے نے بتایا کہ یہ واقع اتوار کو پیش آیا کہ ایک بڑا توانا زیبرا گاڑی کے دروازے کے قریب غصے میں موجود تھا۔

پولیس زخمی رونالڈ کی مدد کے لیے پہنچی تو اس وقت وہاں زیبرا موجود نہ تھا اور ان کی جانب لپکا اب وہ دوبارہ رونالڈ اور اس کے اہلِخانہ کو ہراساں کر رہا تھا۔ اس موقع پر مجبوراً دوسرے پولیس اہلکار نے اس کے سر پر گولی مار دی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔

جانوروں کے ماہرین نے بتایا کہ زیبرا چار یا پانچ ماداؤں کے ساتھ تھا اور ان کی حفاظت کر رہا تھا لیکن ایک مقام پر اس نے اپنے مالک کو خطرہ گردانا اور اس پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد مجبوراً اسے ہلاک کیا گیا۔

اوہایو میں زیبرے نے ایک شخص کا بازو چبا ڈالا اور اس کے بعد پولیس افسر نے اسے گولی مارکر ہلاک کر دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔