ژوب میں کار پر فائرنگ سے سات افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 16 مارچ 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 کوئٹہ: ژوب میں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کے سات افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب غورلم میں فائرنگ سے احمد کبزئی سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جس کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔

لیویز کے مطابق مرغہ کزئی کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، فائرنگ کے سبب 7 افراد جاں بحق  ہوئے اور ایک شخص زخمی ہوا ہے، جاں بحق افراد میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔

لیویز کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، تمام لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اب واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔