- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل کے اہم میچز میں مایوس کن کارکردگی، پشاورزلمی کے ٹام کیڈ مور کا اہم اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
- پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
- گرفتاری کا خدشہ ، اسد عمر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دے دی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
- عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست، حکومتی وکلا کو ہدایات لیکر آگاہ کرنیکا حکم
- کراچی؛ شوہر کے ہاتھوں 2 بچیوں کی ماں قتل
- کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے متجاوز، شہری ذہنی اذیت سے دوچار
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- آئی ایم ایف کا دباؤ؛ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی روکی گئی
56 بلیڈ نگلنے والے شخص کو طویل آپریشن کے بعد بچالیا گیا

26 سالہ بھارتی شخص نے 56 بلیڈ نگل لئے جسے طویل آپریشن کے بعد معدے سےنکالا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
راجستھان: بھارتی شخص سے ایک، دو نہیں بلکہ 56 بلیڈ یا ان کے ٹکڑے نگل لئے جس کے بعد اسے ہسپتال لایا گیا اور پیچیدہ آپریشن کے بعد تمام بلیڈ نکال کر اس کی جان بچالی گئی ہے۔
راجستھان سے تعلق رکھنےوالے 26 سالہ شخص یشپال سنگھ نےایک کے بعد 56 بلیڈز نگل لیں۔ تھوڑی دیر بعد اس کےمنہ سے خون آنے لگا اور پیٹ میں ناقابلِ برداشت تکلیف کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال لایا گیا۔
میڈی پلس ہسپتال میں پہنچانے کے بعد ڈاکٹروں نے الٹراساؤنڈ کیا جس کے بعد اینڈواسکوپی بھی کی گئی۔ اس سے تصدیق ہوگئی کہ اس کے معدے میں لاتعداد بلیڈ موجود ہیں۔ اس کےبعد ڈاکٹر نارسی رام دیواسی کی قیادت میں اس کا علاج شروع کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے دیکھا کہ یشپال سنگھ کی گردن پر کٹ کے نشانات تھے اور اس کا بدن جگہ جگہ سے سوجا ہوا تھا۔ اس غیرمعمولی صورتحال میں سات ڈاکٹروں نے ملکر تین گھنٹے تک آپریشن کیا اور معدےمیں جگہ جگہ چپکی ہوئی بلیڈوں کو احتیاط سے نکالا گیا۔ ڈاکٹروں نے دیکھا کہ مریض کے معدے اور دیگر مقامات پر خراشوں سے اندرونی خونی بہاؤ بھی جاری تھا۔
یشپال سنگھ نے بلیڈوں کے تین پیکٹ نگلے تھے اور ان پر لگاہوا پلاسٹک گھل چکا تھا جس کے بعد بلیڈوں نے بدن کو تکلیف اور نقصان پہنچانا شروع کردیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق اب تک اس کی وجہ سامنے نہ آسکی لیکن شاید اس نے دماغی عارضے یا ڈپریشن سے ایسا کیا ہے۔ اب مریض کی حالت خطرے سےباہر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔