اداکارہ صاحبہ اور ریمبو کے بیٹے کی شوبز میں انٹری

ویب ڈیسک  جمعـء 17 مارچ 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ صاحبہ اور افضل خان عرف ریمبو کے بیٹے احسن افضل خان رمضان کے خصوصی ڈرامے سے شوبز میں ڈیبیو کریں گے۔

احسن ا فضل خان نے باضابطہ طور پر اداکاری میں قدم رکھ دیا ہے۔ وہ جلد ہی نجی ٹی وی  پر نشر کئے جانے والے رمضان ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظرآئیں گے۔

اس خصوصی ڈرامے میں اداکارہ امر خان اور عمران اشرف مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ رحیم پردیسی بھی ہنسی کا طوفان لیے اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

ڈرامے کا  ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں صاحبہ کے بیٹے احسن افضل خان کو مزاحیہ کردار ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ صاحبہ اور ریمبو نے اپنی شاندار آن اسکرین جوڑی اور ہٹ فلموں کے ذریعے فلم انڈسٹری پر سالوں راج کیا ہے۔

کچھ سال پہلے اس جوڑی نے اپنے بیٹوں کو مداحوں سے متعارف کروایا تھا جبکہ اس سے قبل صاحبہ اور ریمبو نے اپنے بچوں کی زندگی کو نجی رکھا تھا۔

علاوہ ازیں احد رضا میر کے بعد آصف رضا میر کے چھوٹے بیٹےعدنان رضا میر بھی رمضان  کے خصوصی ڈرامے فیری ٹیل سے پاکستان شوبز میں ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔