- اقلیتی طلبا کواسکولوں میں ان کے مذہب کی درسی کتب پڑھائی جائیں گی
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے 8 سال سے لاپتا بچہ لواحقین کو مل گیا
- دوسرا ٹی 20؛ پاکستان کے 131 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری
- عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم
- ایران اور شام کی تہران سے منسلک تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت
- پاکستانی ’ایلون مسک‘ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل
- کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج، بھارتی وزارت خارجہ میں کینیڈین ہائی کمشنر طلب
- کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس، عمران خان آج عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے
- ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری پرشدید تحفظات کا اظہار
- پی آئی اے کی خاتون افسر پرایئرہوسٹس کو ’ہراساں‘ کرنے کی تحقیقاتی کا آغاز
- قدیم مصر سے مینڈھوں کے 2000 حنوط شدہ سر برآمد
- کسٹمزکی انسداد اسمگلنگ مہم، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط
- ضیائی تالیف کے عمل سے توانائی حاصل کرنے کا نیا طریقہ دریافت
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- کراچی میں ملکی و غیرملکی جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش کا انکشاف
- ٹڈی دل کے حملے کو ناکارہ بنانے والے 18 طیارے ’غیر فعال‘ ہونے کا انکشاف
- سپریم کورٹ نے سرٹیفائیڈ آئین کو توڑنے والے عمران خان کو سزا کیوں نہیں دی؟ مریم نواز
- سعودی عرب؛ 32 سال سے رمضان میں مفت روٹی دینے والے پاکستانی نانبائی کی دھوم
- آئندہ 20 سالوں میں گوشت خور بیکٹیریا کے انفیکشن میں دوگنا اضافہ
ہربھجن نے ایک بار پھر ایشیاکپ سے متعلق متنازع بیان داغ دیا

پاکستان اپنے لوگوں کیلئے محفوظ ملک نہیں ہے تو ہم کیسے خطرہ مول لے سکتے ہیں؟، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)
بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان میں ایشیاکپ سے متعلق متنازع بیان دیدیا۔
بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہندوستانی ٹیم کو کو ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرنا چاہیے، دورے کے دوران ہماری ٹیم کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کیلئے محفوظ ملک نہیں ہے تو ہم کیسے خطرہ مول لے سکتے ہیں؟، ہماری حکومت صحیح فیصلہ لے رہی ہے۔ کسی بھی سیریز کے لیے پاکستان جانے سے زیادہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی! آپ نہیں آنا چاہتے بھارت نہ آؤ، ہربھجن سنگھ
اس سے قبل بھی سابق بھارتی کرکٹر نے کہا تھا کہ اگر ایشیاکپ میں بھارت پاکستان نہیں جاتا تو یہ ہمارا فیصلہ ہے آپ بھی ورلڈکپ کھیلنے نہ آئیں کس نے کہا ہے آپکو آئیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سے کھیلنے کا کوئی شوق نہیں، البتہ پاکستان کو بھارت کی ضرورت ہے، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے آنے سے متعلق سوال پر ہربھجن سنگھ نے پہلے تو حامی بھری بعدازاں کہا کہ ایسا نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ کہاں ہو؟ شعیب اختر نے بڑا بیان دیدیا
واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ اِن دنوں قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں انڈیا مہاراجہ کی نمائندگی کررہے ہیں، جہاں انکی ٹیم 4 میچز میں محض 2 پوائنٹس حاصل کرسکی ہے جبکہ شاہد آفریدی کی ایشیا الیون 4 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔