- مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے،ایم کیوایم
- یورپ کو انسانی حقوق اُس وقت یاد آتے ہیں جب اس کا مفاد ہوتا ہے، روس
- جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ
- فالج جیسے حادثے کے بعد روزمرہ معمولات میں چند ضروری تبدیلیاں
- پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
- سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی
- چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکانات تباہ؛ 14 افراد ہلاک
- یاسمین راشد کی بریت کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، آئی جی پنجاب
- لیاری ایکسپریس وے پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے
جاپان اور جنوبی کوریا قربتیں؛ برف پگھلنے لگی

جنوبی کوریا اور جاپان کے سربراہان کی 12 سال بعد ملاقات ہوئی؛ فوٹو: رائٹرز
ٹوکیو: جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول خاتون اوّل اور اہم وزرا کے ہمراہ جاپان کے دورے پر پہنچے ہیں جہاں انھوں نے وزیراعظم فومیو کشیدا سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان کئی عرصے سے معطل تعلقات اور رابطوں کی بحالی پر اتفاق کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 12 سال بعد اعلیٰ سطح پر رابطہ ہوا ہے۔ اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی پابندیوں میں نرمی اور باہمی روابط کی بحالی پر اتفاق کرتے ہوئے ماضی کو بھول کر مستقبل میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جبری مشقت پر پیدا ہونے والے تناؤ کے بعد سے تعلقات منقطع تھے تاہم جنوبی کوریا کے صدر نے منتخب ہونے کے بعد پہلا اعلان یہی کیا تھا کہ ناراض پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر کام کریں گے۔
جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ایسی نتیجہ خیز بات چیت کے ذریعے تعاون اور باہمی طور پر فائدہ مند ترقی کے رشتے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ فریقین نے جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں کی طرف سے شٹل ڈپلومیسی کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے چاہے فارمیٹ کچھ بھی ہو۔
جاپانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کوریا کو مئی میں ہیروشیما میں ہونے والی ’جی 7 سربراہی اجلاس‘ میں مدعو کیا گیا ہے جب کہ جنوبی کوریا نے جاپانی وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔