- 27 اگست کو ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کرایا جائے گا، پی ایم ڈی سی
- پی ٹی آئی نے سرکشی اور بغاوت کی ہے، سیاست کا حق ملے گا نہ معافی، رانا ثنا اللہ
- مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے،ایم کیوایم
- یورپ کو انسانی حقوق اُس وقت یاد آتے ہیں جب اس کا مفاد ہوتا ہے، روس
- جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ
- فالج جیسے حادثے کے بعد روزمرہ معمولات میں چند ضروری تبدیلیاں
- پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
- سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی
- چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکانات تباہ؛ 14 افراد ہلاک
روس اور یوکرین جنگ بندی کے لیے مذاکرات کریں؛ چین

چین کے صدر اگلے ہفتے روس کا دورہ کریں گے، فوٹو: فائل
بیجنگ: چین نے جنگ کی طوالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین اور روس جنگ بندی کے لیے مذاکرات کریں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے سینئر سفارت کار کن گینگ نے اپنے یوکرائنی ہم منصب سے فون پر گفتگو کی اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کو امن کے لیے مذاکرات کرنا چاہیے۔
چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی سفارت کار نے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کو بتایا کہ چین امید کرتا ہے کہ تمام فریق پرسکون رہتے ہوئے دانش اور تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور جلد امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔
یاد رہے کہ چین نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت سے گریز کیا ہے اور کبھی کھل کر روس پر تنقید نہیں کی تاہم اب فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین بحران کے سیاسی حل کے بارے میں چینی 12 نکاتی مقالے میں سے ایک یعنی جامع جنگ بندی پر متفق ہوں۔
چین کے اس 12 نکاتی حکمت عملی کا روس اور یوکرین نے گرمجوشی سے خیر مقدم کیا تھا جس میں شہریوں کے تحفظ اور ایک دوسرے کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا گیا تھا۔
توقع ہے کہ چین کے صدر شی جنپنگ اگلے ہفتے ماسکو کے دورے پر اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے۔
جس پر امریکا کا کہنا ہے کہ چین کے صدر کی یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے بات چیت ایک ‘اچھی چیز’ ہوگی تاہم امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے خبردار کیا کہ چین تنازع کے بارے میں جانبداری سے گریز کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔