- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے 8 سال سے لاپتا بچہ لواحقین کو مل گیا
- دوسرا ٹی 20؛ پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے131 رنز کا ہدف
- عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم
- ایران اور شام کی تہران سے منسلک تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت
- پاکستانی ’ایلون مسک‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
- کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج، بھارتی وزارت خارجہ میں کینیڈین ہائی کمشنر طلب
- کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس، عمران خان کل عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے
- ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری پرشدید تحفظات کا اظہار
- پی آئی اے کی خاتون افسر پرایئرہوسٹس کو ’ہراساں‘ کرنے کی تحقیقاتی کا آغاز
- قدیم مصر سے مینڈھوں کے 2000 حنوط شدہ سر برآمد
- کسٹمزکی انسداد اسمگلنگ مہم، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط
- ضیائی تالیف کے عمل سے توانائی حاصل کرنے کا نیا طریقہ دریافت
- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- کراچی میں ملکی و غیرملکی جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش کا انکشاف
- ٹڈی دل کے حملے کو ناکارہ بنانے والے 18 طیارے ’غیر فعال‘ ہونے کا انکشاف
- سپریم کورٹ نے سرٹیفائیڈ آئین کو توڑنے والے عمران خان کو سزا کیوں نہیں دی؟ مریم نواز
- سعودی عرب؛ 32 سال سے رمضان میں مفت روٹی دینے والے پاکستانی نانبائی کی دھوم
- آئندہ 20 سالوں میں گوشت خور بیکٹیریا کے انفیکشن میں دوگنا اضافہ
- آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، وفاقی وزیرخزانہ
لیجنڈری بھارتی کامیڈین طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل

سینیئراداکار کو سانس لینے میں دشواری پر اسپپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارت کے نامور لیجنڈری کامیڈین اور ملیالم فلموں کے مقبول کامیڈین انوسینٹ ورید تھیکے تھالا کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سائوتھ فلم انڈسٹری کے لیجنڈری کامیڈین کو سانس لینے میں دشواری ہونے پر ایک روز قبل ارناکلام کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں اپنی نگہداشت میں رکھ لیا۔
تاہم اب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت میں قدرے بہتری آئی ہے۔
انوسینٹ ورید تھیکے تھالا جو صرف انوسینٹ کے طور پر معروف ہیں، کو گلے میں انفکیشن کے بعد سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہونے پر فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا۔ 74 سالہ ادکار کی طبیعت میں بہتری کی خبروں پر ان کے پرستاروں اور فلمی حلقوں کی جانب سے اظہاراطمینان کیا گیا ہے۔
انوسینٹ کیرالا سے تعلق رکھنے والے پہلے اداکارہیں جنھوں نے لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ ماضی میں وہ کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دے چکے ہیں۔
انوسینٹ 700 سے زائد فلموں میں مختلف اقسام کے کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔
سینیئراداکار کی آخری فلم’ کڈووا‘ گذشتہ برس ریلیز ہوئی تھی جس میں معروف اداکار پرتھوی راج نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔