- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل کے اہم میچز میں مایوس کن کارکردگی، پشاورزلمی کے ٹام کیڈ مور کا اہم اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
- پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
- گرفتاری کا خدشہ ، اسد عمر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دے دی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
- عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست، حکومتی وکلا کو ہدایات لیکر آگاہ کرنیکا حکم
- کراچی؛ شوہر کے ہاتھوں 2 بچیوں کی ماں قتل
- کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے متجاوز، شہری ذہنی اذیت سے دوچار
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر
- آئی ایم ایف کا دباؤ؛ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی روکی گئی
- بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 86 پیسے اضافے کا امکان
ڈرائیورز کی ہڑتال، دولہا رات بھر پیدل سفر کرکے دلہن کے پاس پہنچ گیا
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/03/2456641-capture-1679066594-774-640x480.png)
[فائل-فوٹو]
بھارتی ریاست اوڈیشہ میں دولہا اور اس کے خاندان کے افراد کو دلہن کی رخصتی کیلئے پوری رات پیدل سفر کرکے صرف اس لیے جانا پڑا کہ ریاست بھر میں ڈرائیورز نے ہڑتال کی ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اوڈیشہ کے ضلع رائگڑا میں پیش آیا جہاں دولہے اور اس کے گھر والوں کو دلہن لینے کیلئے 28 کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑا۔
ڈرائیوروں کی ہڑتال کے باعث دولہا اور اس کے اہل خانہ شادی کے لیے گاڑی کا بندوبست نہیں کر سکے تھے۔ وہ سناکھنڈی گاؤں سے جمعرات کی رات کو چلے اور صبح دیبالاپاڑو گاؤں پہنچے جہاں شادی کی تقریب ہوئی۔
دولہے کے اہل خانہ میں سے ایک کا کہنا تھا کہ ڈرائیوروں کی ہڑتال کی وجہ سے کوئی ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے۔ ہم رات بھر پیدل چل کر گاؤں پہنچے۔ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا۔
شادی جمعہ کی صبح ہوئی تاہم دولہا اور اہلخانہ کو ڈرائیورز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث دلہن کے گھر ہی ٹھہرنا پڑا۔
واضح رہے کہ سماجی بہبود کے اقدامات جیسے انشورنس، پنشن، ویلفیئر بورڈ کی تشکیل اور حکومت سے کیے گئے دیگر مطالبات کے نتیجے میں ڈرائیوروں نے بدھ سے ریاست بھر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کر دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔