چمچماتی ٹرافی پر قبضے کیلیے آج قلندرز اور سلطانز میں فیصلہ کن جنگ

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 18 مارچ 2023
گزشتہ سال بھی فائنل میں یہی دونوں ٹیمیں ایکشن میں تھیں اور اب ری پلے ہوگا۔ فوٹو : پی سی بی

گزشتہ سال بھی فائنل میں یہی دونوں ٹیمیں ایکشن میں تھیں اور اب ری پلے ہوگا۔ فوٹو : پی سی بی

 لاہور: چمچماتی پی ایس ایل 8 ٹرافی پر قبضہ جمانے کیلیے فیصلہ کن جنگ ہفتے کو چھڑے گی۔

لاہور قلندرز اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے پُرعزم ہیں جب کہ ملتان سلطانز کی نگاہیں بھی تیسرے ٹائٹل  پر مرکوز ہیں، بیٹنگ لائن ایک بار پھرچھکے چھڑانے کیلیے بے تاب ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

ان فارم بولرز حریف بیٹرز پر ٹوٹ پڑنے کیلیے تیار ہیں، بہترین کرکٹرزسے مزین قلندرز نے ہدف کا دفاع نہ کرنے کا تاثر گذشتہ روز زائل کر دیا، بولنگ کمبی نیشن سے بھی بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی فائنل میں یہی دونوں ٹیمیں ایکشن میں تھیں اور اب ری پلے ہوگا، لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔