- رمضان المبارک میں وفاقی سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقات کار جاری
- بھارت؛ ریلوے اسٹیشن کی ٹی وی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی
- رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری
- حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ
- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل میں خراب کارکردگی، پشاورزلمی کے کرکٹر کا فیس 30 فیصد کم لینےکا اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
- پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
- گرفتاری کا خدشہ ، اسد عمر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دے دی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
- عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست، حکومتی وکلا کو ہدایات لیکر آگاہ کرنیکا حکم
معدے کے کینسر کی نئی تھراپی نے چوہوں کا سرطان ختم کردیا

سائنسدانوں نے نینوذرات اور اینٹی باڈیز کے ملاپ سے چوہوں میں معدے کے سرطان ختم کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل
نیویارک: سرطان اگرچہ لاعلاج نہیں لیکن بیماریوں کی فہرست میں عالمی دردِ سر ضرور بناہوا ہے۔ اب ماہرین نے ایک نئے طریقہ علاج کو چوہوں پر آزما کر ان میں گیسٹرک (معدے) کینسرکو ختم کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔
ایڈوانسڈ تھیراپیوٹکس نامی جرنل کی حالیہ اشاعت کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسٹرزنیکا کمپنی، کورنیل یونیورسٹی اور میموریئل سلون کیٹرنگ کینسر سینٹر (ایم ایس کے سی سی) کے ڈاکٹر مشیل بریڈبری اور دیگر ماہرین نے اس ٹارگٹ کینسر تھراپی کو چوہوں پرآزمایا ہے۔
اس میں اینٹی باڈی کے ٹکڑوں کو ایسے نینوذرات سے ملاکر استعمال کیا گیا جنہیں سالماتی انجینیئرنگ سے ڈھالا گیا تھا۔ کورنیل یونیورسٹی نے اسے پرائم ڈاٹس کا نام دیا ہے۔ یہ نینوذرات انتہائی باریک ہونے کی وجہ سے سرطانی رسولیوں میں نفوذ کرسکتے ہیں۔ اگرچہ انہیں 15 سال پہلے بنایا گیا تھا لیکن اب انہیں اینٹی باڈی کے ساتھ ملاکر استعمال کیا گیا ہے۔
ایسٹرازنیکا نے اینٹی باڈیز کے ٹکڑوں کو کچھ اسطرح تبدیل کیا ہے کہ وہ سی ڈاٹ سے جڑسکتا ہے اور ایچ ای آرٹو پروٹین کو نشانہ بناتا ہے۔ واضح رہے کہ ایچ ای آرٹو پروٹین معدے کے سرطان کی وجہ بنتا ہے۔ تاہم ایسٹرزنیکا میں اس میں اپنی دوا بھی شامل کی ہے۔
جب اسے چوہے پر آزمایا گیا تو سارے چوہے معدے کے کینسر سے آزاد ہوگئے اور 200 روز بعد بھی ان میں سرطان کا کوئی شائبہ نہیں تھا۔
ماہرین کے مطابق ماضی میں کئی طبی تحقیقات پہلے چوہوں پر کی گئیں اور اس کے بعد انسانوں پر بھی کامیاب ہوئیں اور امید ہے کہ اس کی انسانی آزمائش میں جلد کوئی پیشرفت ہوسکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔