عمران خان کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو حادثہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 مارچ 2023
پولیس کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت میں پیشی کےلیے اسلام آباد کی طرف روانہ ہیں۔

ان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ کلرکہار کے قریب پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہے ہیں۔ حادثہ جیمر والی گاڑی کو پیش آیا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کو جزوی طور پر سیل کردیا گیا۔ صرف عمران خان کی گاڑی اور سیکیورٹی کو آگے جانے کی اجازت ہوگی۔

پولیس نے موٹروے پر شیلنگ بھی کی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روکنے کے لیے شیلنگ کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔