- پلیئرز امیج رائٹس، فیکا نے معاوضہ مانگ لیا
- عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف
- ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
- چین نے امریکا کی وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست مسترد کردی
- ڈکیتی میں مزاحمت پر احتساب بیورو کے حاضر سروس جج قتل
- دوران پرواز بچے کی پیدائش؛ قطر کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- نیشنل گیمز؛ آرمی نے باقی ٹیموں کو کوسوں پیچھے چھوڑ دیا
- گھر میں لگائے گئے پودے سرطان کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
- کوئی یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کو اکیلا لے کرچلوں گا تو یہ بھول ہے، شاہد آفریدی
- فرنچائز اور انٹرنیشنل کرکٹ ایک ساتھ چلنے کو تیار
- درجنوں مگر مچھوں نے تالاب کے مالک کو ہلاک کر ڈالا
- بحرالکاہل کی عمیق گہرائیوں سے 5000 سے زائد آبی حیات دریافت
- کچی آبادیاں، تجاوزات آپریشن اور متاثرین
- اسٹیٹ بینک نے نظامِ ادائیگی کا تیسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیا
- واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کا بوئنگ 777 ملائیشیا میں روک لیا گیا
- فوج کا حکمرانی میں دخل نہ رہے یہ سوچنا حماقت ہے، عمران خان
- کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ شریک
- چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے
- مٹھی میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 ہلاک 8 زخمی
- پاک ترک اسٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل اجلاس جلد بلانے کے خواہاں ہیں، شہبازشریف
زمان پارک آپریشن: پولیس عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل، 60 کارکنان گرفتار
لاہور: عمران خان کے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 60 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور کیمپس اکھاڑ دیے جبکہ عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف میں لگے حفاظتی بیریئر اور چوکیاں ختم کردیں۔
پنجاب پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے اجازت کے بعد زمان پارک کے اطراف اور عمران خان کے گھر میں آپریشن کیا،سی سی پی او لاہور نے خود تمام آپریشن کی نگرانی کی، پولیس اہلکاروں نے عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی تو اندر موجود کارکنان نے مزاحمت کی، جس پر پولیس نے شیلنگ کر کے انہیں منتشر کیا۔
پولیس کے ساتھ واٹر کینن، بلڈوزر اور قیدیوں کی وین ہے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کے کیمپس اکھاڑ دیے اور بیریئرز و کنٹینرز ہٹادیے۔ پولیس نے زمان پارک سے پی ٹی آئی کے 61 کارکنان کو گرفتار کیا جن میں عمران خان کا باروچی سفیر بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: پولیس نے میرے گھرزمان پارک پرحملہ کردیا جہاں بشریٰ بیگم اکیلی ہیں، عمران خان
گھر سے اسلحہ برآمد
پولیس نے گھر سے اسلحہ برآمد کرلیا، جن میں 16 رائفلیں شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ اسلحہ سرکاری نظر آرہا ہے، بطور وزیراعظم عمران خان کو یہ اسلحہ دیا گیا تھا لیکن انہوں نے منصب سے ہٹنے کے بعد یہ اسلحہ واپس نہیں کیا۔
پولیس کا زمان پارک سے شراب برآمد کرنے کا بھی دعویٰ
پولیس نے دعویٰ کیا کہ زمان پارک سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔
آپریشن سرچ وارنٹ پر کیا گیا
پولیس کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے کہ آپریشن سرچ وارنٹ کے بعد کیا گیا۔ سرچ وارنٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ابہر گل نے جاری کیا تھا۔
پولیس نے وارنٹ کے بغیر آپریشن کیا، عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پولیس سے وارنٹ مانگے تو دکھائے نہیں گئے جبکہ اہلکار اُن کے شوہر کو بھی گرفتار کر کے لے گئی۔
عمران خان کے گھر کے باہر اور اندر سے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ کارکنوں کی طرف سے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے کارکنوں کو قابو کرنے کےلیے شیلنگ کی۔
پولیس کے مطابق لاہور پولیس پر حملہ کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت سی سی ٹی وی اور تصاویر سے کی جائے گی۔
آپریشن کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے اطراف میں جمع ہوکر احتجاج کیا جبکہ قائدین بھی زمان پارک پہنچے جنہیں پولیس نے عمران خان کے گھر جانے کی اجازت نہیں دی مگر اُس کے باوجود فواد چوہدری، شہباز گل، میاں محمود الرشید بغیر اجازت روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا زمان پارک سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ
اس سے قبل پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہیٰ بھی زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ پر کارروائی اور پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انتظامیہ نے گرین بلیٹ میں پانی چھوڑ دیا
ضلعی انتظامیہ نے عمران خان کے گھر کے باہر گرین بیلٹ میں پانی چھوڑا، اس مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کے خیمے نصب تھے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے پانی اس لیے چھوڑا تاکہ کارکن خمیے نا لگا سکیں۔
پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ فلسطین اورکشمیر کےمسلمانوں جیسا سلوک زمان پارک میں ہورہا ہے، عمران خان کی بہن ڈاکٹرعظمیٰ زمان پارک رہائشگاہ میں موجود تھیں، انہوں نے پولیس سے وارنٹ کا پوچھا توکہا گیا نہیں دکھائیں گے، عدالت نےپولیس سےکہاتھا وارنٹ لےکرزمان پارک جائیں۔
اسے بھی پڑھیں: زمان پارک میں اکیلی خاتون ہے تو پولیس پرپیٹرول بم کون برسا رہا ہے، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس نےغنڈہ گردی کی ہے،عمران خان کےگھرمیں توڑپھوڑکی گئی، خواتین کا سامان بکھرا پڑا تھا،عمران خان کی اہلیہ گھر پر موجود تھیں، پولیس کوبالکل شرم نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے رانا ثنا اللہ اور مریم نوازکےکہنے پر یہ سب ہورہا ہے، قانون،آئین اورعدلیہ کے فیصلےکاحلیہ بگاڑکررکھ دیا گیاہے۔
پی ٹی آئی صدر نے کہا کہ جومرضی کرلیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہےالیکشن ہوکررہیں گے، یہاں کون سی تجاوزات تھیں جو یہ ہٹانے آئے تھے، قوم کو جاگنا پڑے گا اور باہر آنا پڑے گا، خونی ریاست کا نقشہ پوری دنیا میں پیش کر رہے ہیں،اس معاملے پر توہین عدالت لگے گی،ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے،۔
ملک گیر احتجاج کیلیے تیار ہیں
پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پارٹی چیئرمین کی کال کے منتظر ہیں اور زمان پارک پر چھاپے کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے پولیس چھاپے کے خلاف عدالت جانے کا بھی عندیہ دیا۔
عمران خان کو زمان پارک واپس آنے سے منع کیا ہے، محمود الرشید
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے عمران خان کو زمان پارک واپس نہ آنے کا مشورہ دے دیا۔ زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ موجودہ حالات میں زمان پارک نہ آئیں مگر انہوں نے بات ماننے سے انکار کیا اور ہر حال میں گھر واپس آنے کا کہا ہے۔
اسے بھی پڑھیں: زمان پارک سے کوئی بندہ ایسا نہیں پکڑا جو بے گناہ ہو، آئی جی پنجاب
انہوں نے بتایا کہ ٹھوکر پر قافلے موجود ہیں، جو عمران خان کے ساتھ زمان پارک آئیں گے۔
وزیر اعلیٰ کا لاہور کی تمام سڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم
وزیراعلی پنجاب نے فوری طور پر لاہور کی سڑکوں سے کینٹینر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی صورت تنگی نہیں ہونی چاہیے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی کی مقامی لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھ کر زمان پارک کے شہریوں کے مسائل حل کرے اور کینال کی ٹریفک کو یقینی بنائے۔
زمان پارک کے باہر ٹریفک کوعوامی مشکلات کے بعد کھول دیاگیا
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انتظامیہ نے کنٹینرز ہٹا کر سڑکوں کو ٹریفک کیلیے کھول دیا۔
عمران خان کی اسلام آباد سے زمان پارک واپسی کا سُن کر ایک بار پھر لوگ جمع ہونا شروع ہوئے، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بینئرز اورلائٹیں لگانا شروع کیے، عمران خان کی آمد سے قبل ایک مرتبہ پھر لوگوں نے زمان پارک کے باہر معاملات کو معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔