- ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے، مزید برادشت نہیں کرینگے، گرفتار پی ٹی آئی خواتین
- پرویز الٰہی کے ترجمان کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا
- اسلام آباد میں نوجوان کے قتل پر پی ٹی آئی کا اداروں کیخلاف پروپیگنڈا ناکام
- سابق ڈپٹی اسپیکر پختونخوا اسمبلی محمود جان گرفتار
- فیصل آباد پولیس کو مطلوب 3 ملزمان یو اے ای سے گرفتار
- 9، 10 مئی کو اسلحہ نکال کر پولیس کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
- بھارت کا جرمنی سے 2 سالہ بھارتی بچی کو واپس کرنے کا مطالبہ
- پاکستان کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ بورڈز نے بھی مالیاتی ماڈل پر سوال اٹھادیا
- مجرمانہ کارروائیوں میں سیکیورٹی وردیاں استعمال کرنے والوں پر مقدمے کا حکم
- تجارتی خسارہ، 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد کمی
- سگریٹس پر ٹیکس چوری، خزانے کو سالانہ 240ارب کانقصان
- اثاثہ جات پر انکم سپورٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور
- جامعہ کراچی میں جھگڑے پر پانچ ملزمان گرفتار
- 9 مئی کو جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت
- کراچی؛ موٹر ٹیکس ادائیگی چیکنگ 5 جون سے شروع کرنے کا اعلان
- وفاقی ترقیاتی پروگرام 950 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ
- ’’ایشیاکپ سے متعلق ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا جائے گا‘‘
- سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم
- سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ میں 70 ملین کرپشن کا انکشاف
- کسی کی اشیا اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں، سپریم کورٹ
پولیس کا زمان پارک سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ

مریم نواز کی جانب سے سے ٹوئٹر پر شیئر کرائی گئی ویڈیو سے حاصل کیے گئے اسکرین شاٹ (فوٹو : وڈیو گریب)
لاہور: پولیس نے عمران خان کے گھر زمان پارک سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، مریم نواز نے اس حوالے سے ویڈیو شیئر کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ سے اسلحہ برآمد کیا ہے جس میں 16 رائفلیں شامل ہیں ساتھ ہی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک سے شراب کی بوتلیں اور پیٹرول کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ اسلحہ سرکاری نظر آرہا ہے امکان ہے کہ یہ وہ اسلحہ ہے جو بطور وزیراعظم عمران خان کو دیا گیا تھا بعد ازاں عمران خان نے اسے واپس نہیں کیا۔
دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اب پتا چلا کے جب سے اس دہشت گرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے۔
زمان پارک سے اسلحہ برآمدگی کے معاملے پر صحافیوں کی ویڈیو وائرل
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صحافیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ جس جگہ سے اسلحہ برآمد کیا گیا اس جگہ کی وہ ویڈیو پہلے ہی بناچکے تھے اور وہاں انہیں کسی قسم کا کوئی اسلحہ نظر نہیں آیا، وہاں پستول جیسا چھوٹا اسلحہ چھپانا ممکن ہے تاہم کلاشنکوف اور رائفل جیسا بڑا اسلحہ ممکن نہیں کہ ہماری نظر سے نہ گزرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔