کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار، ایک ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 مارچ 2023
فائل فوٹو

فائل فوٹو

  کراچی: پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 8 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جب کہ ایک ملزم مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رات گئے پاک کالونی پولیس نے دوران گشت مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے آٹھ سے دس ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

اسی طرح صفورہ گوٹھ سرسید چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت رمضان اور سلمان کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

دوسری جانب کلاکوٹ فقیر محمد درہ خان روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

زمان ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے جب کہ ساتھی فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شان اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔

ادھر نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان شہزاد اور فواد علی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔