- بھارت؛ ریلوے اسٹیشن کی ٹی وی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی
- رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری
- حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ
- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل میں خراب کارکردگی، پشاورزلمی کے کرکٹر کا 30 فیصد کم پیسے لینےکا اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
- پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
- گرفتاری کا خدشہ ، اسد عمر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دے دی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
- عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست، حکومتی وکلا کو ہدایات لیکر آگاہ کرنیکا حکم
- کراچی؛ شوہر کے ہاتھوں 2 بچیوں کی ماں قتل
عمران کی ممکنہ گرفتاری؛ اسد عمر کا چیف جسٹس کو خط، از خود نوٹس کی درخواست

عمران خان کی زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے معزز عدالت فوری از خود نوٹس لے، اسد عمر
اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے امکانات کے پیش نظر پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ساتھ ان سے ملاقات کی کوشش بھی کی تاہم ملاقات نہ ہوسکی۔
مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو نشانِ انتقام بنانا چاہتی ہے، عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد آ رہے ہیں، انہوں نے کل لاہور ہائی کورٹ سے نو مقدمات میں ضمانت حاصل کی، عدالت عالیہ نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارووائیوں سے منع کیا تھا، مگر پولیس نے عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔
اسدعمر نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گئے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں ، اسلام آباد میں پولیس نے بدترین خوف و ہراس کاماحول قائم کر رکھا ہے، میڈیا اور وکلاء سمیت اہم لوگوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے کے عزائم واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، عمران خان اپنی جان کو لاحق خطرات سے بھی مسلسل آگاہ کرتے آئے ہیں ، ان کی زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے معزز عدالت فوری از خود نوٹس لے۔
یہ خط چیف جسٹس آف پاکستان کو ذاتی طور پر پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر چیف جسٹس کی رہائش گاہ روانہ ہوگئے جہاں وہ انہیں خط پیش کرینگے۔
دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وفد کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی استدعا کی تاہم تحریک انصاف کے وفد کو چیف جسٹس سے ملاقات کی فی الحال اجازت نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وفد کی سپریم کورٹ میں ڈپٹی رجسڑار سے ملاقات کی ہدایت کردی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔