- بھارت؛ ریلوے اسٹیشن کی ٹی وی اسکرینز پر فحش فلم چل گئی
- رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری
- حکومت کا غریب عوام کیلیے پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا فیصلہ
- اسپیکر کے پی اسمبلی نے گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا
- افغان جنگ میں نہتے شہری کو قتل کرنے والا آسٹریلوی فوجی 3 سال بعد گرفتار
- صوابی؛ نجی بینک کے قریب شہری سے 37 لاکھ روپے کی ڈکیتی
- پی ایس ایل کے اہم میچز میں مایوس کن کارکردگی، پشاورزلمی کے ٹام کیڈ مور کا اہم اعلان
- زمان پارک ہنگامہ آرائی؛ پی ٹی آئی کے 102 کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم
- آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم
- کراچی میں 22 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- عمران خان نے مزید 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی
- پی ٹی آئی کے 12 رہنماؤں اور 200 کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
- توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب
- پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک واقعے پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
- گرفتاری کا خدشہ ، اسد عمر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دے دی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
- عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کی درخواست، حکومتی وکلا کو ہدایات لیکر آگاہ کرنیکا حکم
- کراچی؛ شوہر کے ہاتھوں 2 بچیوں کی ماں قتل
پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑی لیگ بن چکی، نجم سیٹھی

(فوٹو: پی سی بی)
لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل آئی پی ایل سے بڑی لیگ بن چکی ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میں نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ میڈیا ریٹنگ میں پی ایسکر دیا ایل کو آئی پی، ایل سے بڑی لیگ بن گئی ہے۔ آئی پی ایل کی 130 ڈیجیٹل ریٹنگ رہی ہے جبکہ پی ایس ایل کی اس بار 150 ڈیجیٹل ریٹنگ آئی ہے جو اس لیگ کی دنیا بھر میں مقبولیت کا بڑا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیگ کے دوران مجموعی طور پر 80 فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ رہا، بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آمد پر شائقین کے شکر گزار ہیں، لیگ کے کامیاب انعقاد پر خوش اور اللہ کے شکر گزار ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی اجلاس؛ نجم سیٹھی نے پلان کیوں تبدیل کیا؟
نجم سیٹھی نے کہا کہ لیگ کے انعقاد میں تعاون پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام اداروں کے شکرگزار ہیں، مداحوں کی سپورٹ کے بغیر لیگ کامیاب نہیں ہوسکتی ۔22 دسمبر کو چارج سنبھالا تو لیگ کی افتتاحی تقریب کی کوئی تیاری نہیں تھی۔ خود تمام انتظامات کی نگرانی کی، ہمیں اب یقین ہوگیا ہے کہ ہم دنیا کے کسی بھی خطے میں لیگ کرواسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ورلڈکپ؛ بھارت کیلئے میزبانی گلے کی ہڈی بن گئی
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ لیگ کے کچھ میچز امریکا میں کروانے کے بارے میں کہا جارہا ہے۔ اگر موقع ملا تو امریکا میں لیگ کے میچز کروانے کا سوچیں گے۔ نجم سیٹھی کے مطابق پی سی بی وفاقی حکومت کو بھاری بھرکم رقم ٹیکسز کی مد میں ادا کرتا ہے، لیگ میں پچز کا معیار بہترین تھا بڑے اچھے نتائج ملے ہیں۔ پچز کے معیار سے ثابت ہوگیا کہ ہمیں پچز کے لئے کسی غیر ملکی کیوریٹر کی ضرورت نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔