- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
- پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی کے پی کا واقعے کی تحقیقات جلد از جلد کرنیکا حکم
- درہ خنجراب پاک چین خصوصی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا
- کرنٹ اکاؤنٹ میں کمی، مہنگائی شرح سود بڑھانے کی سب سے بری وجہ قرار
- بین الاقوامی پروازوں کے استعمال شدہ پانی میں کورونا وائرس کا انکشاف
- شاہین اور نسیم پاکستان کی ’’گولڈ ڈسٹ‘‘ قرار
- واہ رے تجربہ کارو!
- بھارت میں پہلی بار چھکے کے بغیر ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد
- یقین ہے امریکا پاکستان کو تیل کی فراہمی کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا، روس
- بلوچستان؛ برف پوش پہاڑوں میں چھپی منشیات فیکٹری سے سیکڑوں کلو چرس برآمد
- شعیب ملک کیریئر کی اننگز جاری رکھنے کیلیے پُرعزم
- پی ایس ایل 8؛ ہیلز راولپنڈی میں میچز کھیلنے کیلیے پُرجوش
- ٹیم ڈائریکٹر کی کرسی پر مکی آرتھر کا نام جگمگائے گا
- تین نوجوان بھائیوں کے قتل کا ملزم گرفتار، ڈکیتی سمیت کئی جرائم کا اعتراف
- نظرانداز کرکٹرز کو امید کی کرن دکھائی دینے لگی
- 4.6 ارب سال قبل آگ کے گولوں نے زمین پر زندگی کی بنیاد رکھی، تحقیق
- پالتو مچھلی نے مالک کے چار ڈالر خرچ کر دیے، کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات بھی جاری کردی
پاکستان تھری اور فورجی لائسنسوں کی نیلامی سے مقررہ اہداف حاصل نہیں کرپائے گا، خبرایجنسی

لائسنسوں کی نیلامی میں پاکستان کا ہدف 2 ارب ڈالر تھا مگر ہمیں صرف 85 کروڑ ڈالر حاصل ہو سکیں گے، حکام. فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزارت خزانہ اور وزارت آئی ٹی سے منسلک حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان تھری جی اور فور جی لائسنسوں کی نیلامی کے ذریعے غیرملکی زرمبادلہ حاصل کرنے کا اپنے ہدف پورا نہیں کر سکے گا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تھری جی اور فو جی لائسنسوں کی نیلامی سے 2 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کرنے کا ہدف رکھا تھا تاہم آئندہ ہفتے ہونے والی نیلامی میں اسے زیادہ سے زیادہ صرف 85 کروڑ ڈالر حاصل ہو سکیں گے۔ نیلامی کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے قائم کی گئی ٹیم کے اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہدف کے حوالے سے خدشات پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس قدر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ وہ اس ناکامی کی صورت میں نیلامی کو ہی منسوخ کرنا چاہتے ہیں، اہلکار کا کہنا تھا کہ اس ناکامی کی ذمہ دار ضرورت سے زیادہ پرجوش وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ہے جس نے ایک نامکمل منصوبے کو آگے بڑھایا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تھری جی اور فور جی کی نیلامی کے حوالے سے حکومت کو بہترین آفرز موصول ہوئیں ہیں اور غیرملکی ایجنسی کی خبر بے بنیاد ہے اور اس میں اعدادوشمار کی کئی غلطیاں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان خطے کا واحد بڑا ملک ہے جہاں ابھی تک تھری جی اور فور جی کی سروسز صارفین کو دستیاب نہیں ہیں جب کہ پڑوسی ملک افغانستان نے بھی 2 سال قبل 2012 میں تھری جی سروس کا آغاز کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔